قومی خبریں

کرگل میں 145 دنوں بعد موبائل انٹرنیٹ خدمات بحال

لداخ کے بودھ اکثریتی ضلع لیہہ میں مرکزی حکومت کے پانچ اگست کے فیصلوں کے چند روز بعد ہی انٹرنیٹ خدمات بحال کی گئی تھیں۔ تاہم کشمیر میں تمام طرح کی انٹرنیٹ سروسز 5 اگست سے مسلسل معطل ہیں۔

انٹرنیٹ سروس بحال
انٹرنیٹ سروس بحال 

کرگل: حکومت نے مرکز کے زیر انتظام لداخ کے ضلع کرگل میں جمعہ کے روز 145 دنوں کے بعد موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی جبکہ لداخ کے بودھ اکثریتی ضلع لیہہ میں مرکزی حکومت کے پانچ اگست کے فیصلوں کے چند روز بعد ہی انٹرنیٹ خدمات بحال کی گئی تھیں۔ تاہم کشمیر میں تمام طرح کی انٹرنیٹ سروسز 5 اگست سے مسلسل معطل ہیں۔

Published: undefined

بتادیں کہ مرکزی حکومت کی طرف سے پانچ اگست کے جموں کشمیر کو دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے پیش نظر جموں و کشمیر اور خطہ لداخ میں تمام طرح کی انٹرنیٹ سروسز معطل کی گئی تھیں اگرچہ لداخ کے ضلع لیہہ میں انٹرنیٹ سروس چند روز کے بعد ہی بحال کی گئی تھی تاہم کرگل میں فی الوقت موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہی تھی اور کشمیر میں تمام طرح کی انٹرنیٹ سروسز ہنوز بند ہی ہیں۔

Published: undefined

ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ لداخ کے ضلع کرگل میں گزشتہ چار ماہ کے دوران حالات سازگار رہنے کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی تاہم ضلع میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس پہلے ہی بحال کی گئی تھی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مقامی مذہبی لیڈروں نے لوگوں سے انٹرنیٹ سہولیت کا ناجائز استعمال کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے۔ ادھر لداخ کے ضلع کرگل میں انٹرنیٹ سہولیات کی بحالی کے لئے ضلع سے تعلق رکھنے والے طلبا جموں اور کرگل میں کئی بار بر سر احتجاج ہوئے تھے۔ احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی معطلی سے طلبا کو گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ مختلف امتحانوں کی مکمل تیاریاں کرنے سے معذور ہیں۔

Published: undefined

دریں اثنا اگرچہ لداخ کے دونوں ضلعوں میں تمام طرح کی انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی ہیں تاہم جموں میں موبائل انٹرنیٹ سروس اور کشمیر میں تمام طرح کی انٹرنیٹ سروسز مسلسل معطل ہیں جس کے باعث یہاں لوگوں بالخصوص صحافیوں، طلبا اور تاجروں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے۔

Published: undefined

صحافیوں کے لئے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ایک چھوٹے کمرے میں قائم 'میڈیا سینٹر' پیشہ ورانہ کام کی انجام دہی کا واحد ذریعہ ہے جبکہ طلبا کو اسکالر شپ فارم، داخلہ فارم یا امتحانی فارم جمع کرنے میں متنوع دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وادی میں انٹرنیٹ کی بحالی کے لئے کئی بار افواہیں گرم ہوئیں اور ارباب اقتدار نے بھی کئی بار کم سے کم براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس مرحلہ وار طریقے سے بحال کرنے کے وعدے کیے، تاہم زمینی سطح پر فی الوقت صورتحال جوں کی توں ہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined