قومی خبریں

دوران تدریس اساتذہ کے موبائل استعمال پر پابندی عائد

سی ڈی او نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گورنمنٹ پرائمری اسکولوں میں تعلیمی میعار میں بہتری لانے کے لئے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک اساتذہ کے فون استعمال پر پوری طرح سے پابندی لگا دی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں ضلع انتظامیہ نے گورنمنٹ پرائمری اسکولوں کے اساتذہ پر اسکول میں دوران تدریس موبائل فون کے استعمال پر پوری طرح سے پابندی عائد کردی ہے۔

Published: 03 Jul 2019, 8:10 PM IST

چیف ڈیولپمنٹ افسر(سی ڈی او) راجا گن پتی آر نے بدھ کو یہاں بتایا کہ گورنمنٹ پرائمری اسکولوں میں تعلیمی میعار میں بہتری لانے کے لئے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک اساتذہ کے فون استعمال پر پوری طرح سے پابندی لگا دی گئی ہے۔ باوجود اس کے اگر کوئی ٹیچر موبائل کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا تو ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

Published: 03 Jul 2019, 8:10 PM IST

اٹاوہ کے ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیش افسر اجے کمار سنگھ نے بتایا کہ اساتذہ اب اسکولوں میں متعین ڈریس پہن کر آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سی ڈی او نے اساتذہ کے ڈریس کے لئے جو حکم جاری کیا ہے اس پر سوفیصدی عمل کیا جائے گا۔ بلاک ایجوکیشن افسر یہ یقینی بنائیں کہ ان کے بلاک میں اساتذہ متعینہ ڈریس میں ہی اسکول پہنچیں۔

Published: 03 Jul 2019, 8:10 PM IST

پرائمری تعلیم میں بہتری لانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ حکومت کے منشی کے مطابق یہاں ضلع میں تعینات افسر بھی تعلیمی میعار میں بہتری لانے کے لئے الگ الگ طریقے اپنا رہے ہیں۔ اسکولوں میں وقت پر اساتذہ کی حاضری چیک کرنے کے لئے جہاں ایک جانب بچوں کے ساتھ ٹیچروں کو سیلفی اپنے محکمہ کے گروپ میں بھیجنی ہے تو وہیں ٹیچروں کے ڈریس کو صحیح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Published: 03 Jul 2019, 8:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Jul 2019, 8:10 PM IST