قومی خبریں

عازمین حج کی مشکلات دور کرنے کے لئے ’موبائل ایپ‘ کی لانچنگ

ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری راہل گپتا نے میڈیا کو معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کونسل جنرل آف انڈیا نے ’انڈین حاجی انفارمیشن سسٹم‘ نامی ایپ لانچ کیا ہے۔ اس سے عازمین حج کو کافی فائدہ ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے ایک موبائل ایپ متعارف کی گئی ہے جو عازمین حج کی اہم ضروریات کا خیال رکھے گی اور ساتھ ہی مشکل وقت میں ان کی رہنمائی کرے گی۔

Published: 11 Jul 2019, 5:10 PM IST

ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری راہل گپتا نے میڈیا کو معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کونسل جنرل آف انڈیا نے ’انڈین حاجی انفارمیشن سسٹم‘ نامی ایپ لانچ کیا ہے۔ اس سے عازمین حج کو کافی فائدہ ہوگا۔ لائٹ سے لے کر دیگر چھوٹی سے چھوٹی معلومات بھی اس ایپ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ مدینہ سے منیٰ کے درمیان اپنی لوکیشن جاننی ہو یا پھر اپنی کسی پریشانی کے لئے خدام سے رابطہ کرنا ہو، اس ایپ سے یہ سب کچھ آسانی سے ہو سکے گا۔

Published: 11 Jul 2019, 5:10 PM IST

انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کے ذریعے عازمین حج ہندوستانی دفتر برائے حج سے براہ راست رابطہ کیا جا سکے گا۔ ایپ میں موجود ایمرجنسی ٹول فری نمبر 8002477786 پر کال کر کے اپنی پریشانی درج کرا سکتے ہیں۔

Published: 11 Jul 2019, 5:10 PM IST

اس ایپ کو حجاج اپنے اینڈرائیڈ فون میں موجود پلے اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ اس ایپ کو استعمال کرنے کے لئے عازمین حج کو اپنا کور نمبر، پاسپورٹ نمبر اور موبائل نمبر کا استعمال کرتے ہوئے خود کا رجسٹریشن کرنا ہوگا۔

Published: 11 Jul 2019, 5:10 PM IST

راہل گپتا نے بتایا کہ تفصیلات فیڈ کرنے کے بعد ایپ فعال ہو جائے گا، جس کے بعد عازمین ویڈیو کے ذریعے حج کے ارکان کی ادائیگی کا صحیح طریقہ جان سکتے ہیں۔ سعودی عرب میں حج ادا کرنے کے دوان عازمین کو کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں، یہ تفصیل بھی ایپ کے ذریعے حاصل ہو سکے گی۔ اس کے علاوہ اس ایپ کے ذریعے خدام حج کہاں تعینات ہیں اور عازمین کے ارد گرد کیا کیا سہولیات موجود ہیں، جیسے اسپتال اور ریستوراں سمیت دیگر معلومات بھی عازمین حج حاصل کر سکتے ہیں۔

Published: 11 Jul 2019, 5:10 PM IST

راہل نے بتایا کہ اس ایپ کے ذریعے عازمین حج کا فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔ ایپ پر اردو، ہندی اور انگریزی زبان میں سروے فارم دستیاب کرایا جائے گا، جس کو پُر کر کے عازمین حج اپنا فیڈ بیک دے سکتے ہیں۔

Published: 11 Jul 2019, 5:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Jul 2019, 5:10 PM IST