قومی خبریں

دہلی میں موب لنچنگ، 6 لوگوں نے شبیر کا پیٹ پیٹ کر کیا قتل، 2 گرفتار

منگل کی صبح شبیر نامی شخص ترلوک پوری کے سنٹرل پارک کے باہر سنگین حالت میں بیہوش پڑا ملا تھا، اس کے جسم پر شدید چوٹیں تھیں، اسے جی ٹی بی اسپتال لے جایا گیا جہاں 15-14 دسمبر کی شب اس کی موت ہو گئی۔

موب لنچنگ، تصویر آئی اے این ایس
موب لنچنگ، تصویر آئی اے این ایس 

راجدھانی دہلی کے ترلوک پوری علاقے میں موب لنچنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں 6 لوگوں نے شبیر نامی شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ دہلی پولیس کے افسر نے جمعرات کو بتایا کہ اس معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

Published: undefined

پولیس افسر کے مطابق منگل کی صبح خبر ملی کہ دہلی کے ترلوک پوری میں سنٹرل پارک کے باہر ایک شخص بیہوش پڑا ہوا ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے شبیر نام کے شخص کو لال بہادر شاستری اسپتال پہنچایا۔ افسر نے کہا کہ اس کے جسم پر پانچ چوٹیں تھیں اور ڈاکٹر نے اس کی حالت سنگین بتائی جس کے بعد اسے جی ٹی بی اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

Published: undefined

حالانکہ زخمی شبیر نے 15-14 دسمبر کی درمیانی شب کو دم توڑ دیا۔ ایم ایل سی اور مقامی جانچ کی بنیاد پر تعزیرات ہند کی دفعہ 307 اور 304 کے تحت معاملہ درج کیا گیا اور معاملے کی جانچ شروع کی گئی۔ جانچ کے دوران دہلی کے ترلوک پوری باشندہ ایک ملزم کیشو کو گرفتار کیا گیا۔ پوچھ تاچھ میں ملزم نے پانچ مزید لوگوں کے نام بتائے، جنھوں نے 14 دسمبر کی دیر شب شبیر کے ساتھ مار پیٹ کی تھی۔

Published: undefined

ملزم کیشو کو بدھ کو میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور دو دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔ اس درمیان پولیس افسر نے کہا کہ انھوں نے اس معاملے میں مزید ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اور دیگر کو پکڑنے کی کوشش جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined