قومی خبریں

ممبئی لاؤڈاسپیکر تنازع: فجر میں مقتدی نصف رہ گئے،اذان کےخلاف ایم ان ایس سرگرم

ایک منصوبہ کے تحت شہر بھر میں اوقات اذان پر پولیس کنٹرول روم کی گھنٹیاں بجنا شروع ہوجاتی ہیں کیونکہ ایم این ایس کے ورکرز بہت سرگرم ہیں ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

ماہ رمضان کےدوران اور عید الفطر کے بعد لاؤڈ اسپیکر پر اذان بند کرانے کے مہاراشٹرنونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کے بیجا مطالبہ کو ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے،اس دوران ایک سروے کے مطابق ممبئی کی مساجد میں مصلیان کی تعداد میں تخفیف واقع ہوئی ہے اور خصوصی طورپر فجر میں ضعیف افراد کی تعداد نصف رہ گئی ہے۔

Published: undefined

شیخ مصری روڈ پر واقع یونائٹیڈ کمپاونڈ کی مسجد کے ایک چیف سکریٹری نے کہاکہ نماز فجرمیں مکمل طورپر لاؤڈاسپیکر بند کردیا گیا ہے ،جس کی وجہ سے مصلیان کی تعداد نصف ہوچکی ہے،کیونکہ ضعیف مصلیان پر زیادہ اثر پڑا ہے،نمازفجرسے پہلے ہی لوکل پولیس کے ساتھ ساتھ اسپیشل برانچ کے اہلکار سادہ وردی میں صوتی آلہ کے ساتھ آ جاتے تھے،فی الحال اس سرگرمی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Published: undefined

ممبئی پولیس پر عام طور پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ وہ درپردہ ایم این ایس کی مددگارثابت ہوئی ہے ،اور پولیس نے فجر کے ساتھ ساتھ دیگر چار اوقات میں بھی کئی متعدد علاقوں میں مسجدوں کے لاؤڈاسپیکر بند کروا دیئے ہیں۔ہفتے پندرہ دن میں ٹرسٹیوں اور ائمہ کو پولیس اسٹیشن میں طلب کرکے انہیں بڑی نرمی سے انتباہ کیا جاتا ہے اورصوتی آلودگی کی دہائی دی جاتی ہے۔

Published: undefined

جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بھی ابتدائی دور میں پولیس کا رویہ سخت ترین رہا ،لیکن پھر سماجی اور سیاسی دباؤ کے سبب اس نے نرمی اختیار کرلی ہے،لیکن جنوب وسطی ممبئی میں وڈالا، ماٹونگا،دھاراوی اورانٹاپ ہل ،وڈالا ٹی ٹی،سنگم نگر ،چونا چھٹی جیسے علاقوں میں ایم این ایس کے ورکرز بڑے پیمانے پر سرگرم ہیں اور راج ٹھاکرے کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے شہر بھر میں گھر گھر جاکر پمفلٹ تقسیم کررہے ہیں اور لاؤڈاسپیکر پر اذان کے خلاف مہم چلاتے ہوئے لوگوں کو اکسایا جارہا ہے کہ وہ اذان کے وقت 100 نمبرڈائل کرکے پولیس کنٹرول کو مطلع کریں،اس دوران چاہے لاؤڈاسپیکر پر آواز کم بھی ہوتو پولیس کو مطلع کرنے سے ایک منفی ریکارڈ بن جائے گا۔

Published: undefined

ایک اعلیٰ پولیس افسر کے مطابق جنوب وسطی ممبئی کے علاقے جہاں مسجد اور کئی مزار واقع ہیں،ایک ایم این ایس لیڈر مشہور ہاؤسنگ کالونی میں رہائش پذیر ہے اور نمازجمعہ کے دوران پولیس کنٹرول روم کو دوپہر ایک بجے سے لاتعداد ٹیلی فون کالز کروانے کی کوشش کرتا ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ ایک منصوبہ کے تحت شہر بھر میں اوقات اذان پر پولیس کنٹرول روم کی گھنٹیاں بجنا شروع ہوجاتی ہیں اور نماز جمعہ کے دوران اس سلسلہ میں ایم این ایس کے ورکرز اور ان کے چاہنے والے سرگرم ہوجاتے ہیں۔لاؤڈاسپیکر کی منظور شدہ آواز کے تعلق سے بھی محکمہ پولیس نے ابھی تک کوئی لائحہ عمل تیار نہیں کیا ہے اور صرف صبروتحمل کی تلقین کی جارہی ہے کہ جلد ہی حالات بہتر ہوجائیں گے،ٹرسٹیوں کا مطالبہ ہے کہ چھ مہینے یا سال بھر کے لیے منظوری دی جائے ،کیونکہ ہر پندرہ دن میں اجازت حاصل کرنا ایک سخت مرحلہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined