قومی خبریں

عاشق نے محبوبہ کا کیا بہیمانہ قتل، تین ٹکڑوں میں کٹی لاش برآمد

پولس کو پتہ چلا کہ لڑکی کو آخری بار سنی کے ساتھ دیکھا گیا ہے، تو وہ اس کے گھر پہنچی۔ گھر باہر سے بند تھا اور جب دروازہ توڑا گیا تو سامنے تین ٹکڑوں میں کٹی لاش پڑی تھی اور کمرے میں خون پھیلا ہوا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی میں 17 سالہ لڑکی کے بہیمانہ قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ یہ قتل اس کے عاشق نے کیا ہے۔ واقعہ دہلی کے شالیمار باغ علاقہ کا ہے جہاں عاشق نے اپنی محبوبہ کا سر جسم سے الگ کر دیا اور اس کے اعضائے مخصوصہ پر گہرے زخم بھی دیے۔ تین ٹکڑوں میں منقسم لڑکی کی لاش پولس نے لڑکے کے گھر سے برآمد کی ہے۔ ملزم کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اس سنسنی خیز واقعہ کو انجام دینے کے بعد سے فرار ہے۔ پولس نے بری طرح مسخ اس لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور ملزم کی تلاش میں مصروف بھی ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نابالغ لڑکی جمعہ سے ہی اپنے گھر سے غائب تھی اور گھر والوں نے شالیمار باغ تھانہ میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ لکھائی تھی۔ پولس کو جب تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ لڑکی کو آخری بار اس کے دوست سنی کے ساتھ دیکھا گیا ہے، تو پولس سنی سے ملنے اس کے گھر پہنچی۔ لیکن گھر باہر سے بند تھا۔ جب پولس نے دروازہ توڑا تو سبھی کے پیروں تلے زمین کھسک گئی۔ گھر میں خون پھیلا ہوا تھا اور تین ٹکڑوں میں لاش پڑی ہوئی تھی۔

Published: 04 Nov 2018, 1:09 PM IST

سنی نے اپنی محبوبہ کو اس طرح کیوں مارا، اس کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن جس بے رحمی کے ساتھ نابالغ لڑکی کا قتل کیا گیا وہ اندوہناک ہے۔ لاش کے آس پاس سے کچھ ثبوتوں کو پولس نے اکٹھا کر لیا ہے اور اس کے مطابق جانچ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ لیکن فی الحال ایسا کوئی سراغ نہیں ملا ہے جس سے سنی کا پتہ چل سکے۔

Published: 04 Nov 2018, 1:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Nov 2018, 1:09 PM IST