قومی خبریں

ریاستی وزیر مولانا صدیق اللہ چودھری بنگال جمعیۃ علما کے صدر منتخب

مولانا محمود مدنی نے کہا کہ اس وقت مسلمانوں کو جو سب سے بڑا چیلنج ہے وہ ارتداد کی مہم ہے، کیونکہ مسلمانوں کا بڑا طبقہ دین سے ناواقف ہے؟

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

کلکتہ: ممتا بنرجی کے کابینی وزیر مولانا صدیق اللہ چودھری کو بنگال جمعیۃ علماء کا ایک بار پھر اتفاق رائے سے صدر منتخب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید محمود مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علمائے ہند بزرگوں کی امانت ہے اور جمعیۃ علماء ہند نے ملک کی ترقی اور ہندوستان میں اسلام کی بقا کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، آج بھی ملک اور مسلمانوں کے سامنے سنگین چیلنج ہے۔

Published: undefined

مولانا محمود مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مسلمانوں کو جو سب سے بڑا چیلنج کا سامنا ہے وہ ارتداد کی مہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا بڑا طبقہ دین سے ناواقف ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے کون ذمہ دار ہے؟ اس صورت حال کے لئے کس سے سوال پوچھا جائے گا۔ ظاہر ہے کہ اس کے لئے ہم سے سوال پوچھا جائے گا۔ کیوں کہ ماضی میں ہمارے اکابرین نے ہی ارتداد کا مقابلہ کیا تھا۔ مولانا محمود مدنی نے کہا کہ اس وقت ارتداد کا جو طوفان کھڑا ہے وہ شاید گزشتہ سو سالوں میں اتنا بڑا طوفان نہیں آیا ہوگا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند اور اس سے وابستہ افراد کی ذمہ داری ہے کہ محلے میں کوئی بھی بچہ دین کی بنیادی تعلیم سے باخبر نہ رہے۔ ہمیں مکاتب کے جال بچھانے ہیں ہمارے بچے اور بچیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور ساتھ میں دینی تعلیم بھی حاصل کریں۔

Published: undefined

مغربی بنگال جمعیۃ علماء کے صدر مولانا صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ جمعیۃ علماء ان کی ترجیحات میں شامل ہے، میں نے وزارت اس لئے قبول کی ہے تاکہ اس کے ذریعہ ہم ملک کی خدمت کرسکیں، مگر جمعیۃ میری پہلی ترجیح ہے کیوں کہ جمعیۃ علماء کے ذریعہ مسلمانوں میں تعلیمی، سماجی، معاشی شعور پیدا ہوا ہے ور ہم چاہتے ہیں کہ اس میں تیز رفتاری آئے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء اشتراک، عمل اور اتحاد میں یقین رکھتی ہے اس لئے ہم نے جمعیۃ علماء کی مرکزی کمیٹی میں فرفرہ شریف کے پیر زادہ طہ صدیقی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا، اگر وہ ہمارے ساتھ آتے ہیں تو ہم ان کا خیر مقدم کریں گے اور ساتھ میں کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مقاصد ایک ہیں، اس لئے اشتراک کے عمل میں کوئی حرج نہیں ہے۔ فرفرہ شریف سے ہمارا کوئی بنیادی اختلاف نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined