قومی خبریں

بابری مسجد-رام مندر مقدمہ: فیصلہ صادر ہونے سے پہلے یو پی کو خصوصی ہدایات جاری

ایودھیا اراضی تنازعہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ جلد آنے والا ہے۔ اس کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ نے اتر پردیش حکومت کو ایودھیا میں حفاظتی انتظامات یقینی کرنے کے لیے خصوصی ہدایت جاری کیے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مرکزی وزارت داخلہ نے ایودھیا اراضی تنازعہ پر سپریم کورٹ کے آنے والے فیصلے کو دیکھتے ہوئے اتر پردیش حکومت کو خصوصی ہدایت اور الرٹ جاری کیا ہے۔ ہدایات کے مطابق قانون و انتظام بنائے رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے احتیاطی طور پر ایودھیا کو کسی قلع کی طرح بدل دیا جائے گا۔

Published: undefined

مرکزی وزارت داخلہ نے دہشت گردانہ خطرات کے بارے میں خفیہ خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلّہ کے حکم پر گزشتہ ہفتہ جاری ایک سرکلر کے ذریعہ اتر پردیش حکومت کو پھر سے محتاط رہنے کے لیے کہا ہے۔ اس میں ریاستی حکومت کو پولس فورس کی زیادہ تعیناتی کا حکم دیا گیا ہے۔ وہیں سوشل سائٹس پر کوئی افواہ نہ پھیلے، اس لیے ان پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

ایک اعلیٰ سطحی ذرائع نے بتایا کہ ایودھیا میں ایک عوامی نظامِ خطاب (پبلک ایڈریس سسٹم) چلانے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔ ایسا اندیشہ ہے کہ سماج دشمن عناصر لوگوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کر سکتے ہیں۔ اس لیے سرکلر میں اتر پردیش حکومت کو ریاست میں انتہائی حساس علاقوں پر نظر رکھنے اور اہم مقامات پر پولس فورس تعینات کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے کہا کہ اتر پردیش کے چیف سکریٹری راجندر کمار تیواری، پولس ڈائریکٹر جنرل او پی سنگھ اور دیگر محکموں کو آخر وقت میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے بچنے کے لیے خاص ہدایات بھیجے گئے ہیں۔ خفیہ اطلاعات میں پتہ چلا ہے کہ لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین جیسے گروپوں سے جڑے تقریباً نصف درجن دہشت گرد اپنے پاکستانی آقاؤں کے اشارے پر ریاست میں دہشت گردانہ حملے کرنے کے لیے نیپال کی سرحد سے ہو کر اتر پردیش میں داخل ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

موصول خفیہ اطلاعات میں متنبہ کیا گیا ہے کہ دہشت گرد ایودھیا اور آس پاس کے شہروں میں چھپے ہو سکتے ہیں اور ایودھیا میں ہندو مردوں کی شکل میں داخل ہو سکتے ہیں۔ غور طلب ہے کہ ایودھیا سیکورٹی کو لے کر ہمیشہ ہائی الرٹ پر رہتا ہے۔ خاص طور سے متنازعہ مقام کے آس پاس کافی سیکورٹی رہتی ہے۔

Published: undefined

ریاست کے پولس محکمے نے بھروسہ دلایا ہے کہ جس دن سپریم کورٹ ایودھیا معاملے پر اپنا فیصلہ سنائے گا، اس دن قانونی نظام بنائے رکھنے کے لیے شہر میں 50 ہزار سے زیادہ پولس اہلکار تعینات رہیں گے۔ اتر پردیش کے ایک پولس افسر نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ بھیڑ پر نظر رکھنے کے لیے ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) اور ڈرون سمیت انسداد دہشت گردی دستہ، خصوصی پولس اور نیم فوجی دستہ کے جوانوں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

Published: undefined

افسر کے مطابق آر اے ایف کمپنیوں کے علاوہ پی اے سی کی تقریباً 50 کمپنیاں تیار ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ پی اے سی اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی تقریباً 10 کمپنیاں مستقل طور پر متنازعہ جگہ پر سال بھر کے دوران سیکورٹی کے لیے تعینات رہیں گی۔ افسر نے کہا کہ ایک درجن سے زیادہ پولس سپرنٹنڈنٹ، 30 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور دیگر ذیلی رینک کے افسران کو ایودھیا کی سیکورٹی میں لگایا جائے گا جنھیں کل آٹھ علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined