قومی خبریں

محکمہ موسمیات کا انتباہ، اگلے چھ گھنٹوں میں آسکتا ہے بھاری طوفان

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگلے چھ گھنٹوں میں ایک سائکلون طوفان آ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے انتباہ جاری کرنے کے بعد جنوب کی ریاستوں کے باشندوں میں ایک بے چینی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

محکمہ موسمیات نے ایک انتباہ جاری کیا ہے جس میں ہوشیار کیا گیا ہے کہ اگلے چھ گھنٹوں میں ایک سائکلونک طوفان آ سکتا ہے۔ اس متوقع طوفان سے تمل ناڈو میں کسی بڑے نقصان کے امکانات تو نہیں بتائے گئے ہیں لیکن ریاست کے شمالی حصوں میں بارش کے امکان ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 29 اور 30 اپریل کو کیرلہ میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ نےبتایا ہے کہ اس طوفان کا مرکز سری لنکا کے ترنکومالی سے تقریباً 745 کلومیٹر مشرقی جنوب میں ، چینئی سے 1,050کلومیٹر جنوب مشرقی میں اور 1,230 کلومٹر جنوب مشرق میں مچھلی پٹٹم (آندھرا پردیش) میں ہے۔

Published: undefined

تمل ناڈو اور پانڈو چیری ساہل ، کومو رن حلقہ اور مننارسے 30-40 کلومیٹر فی گھٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جن کے 150 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچنے کے امکان ہیں۔ اس طوفان کے شمال مغرب کی جانب اور پھر شما ل مشرق کی جانب بڑھنے کے امکان ہیں ۔ اس تعلق سے اڈیشہ حکومت نے تما م متعلقہ کلیکٹروں اور محکموں کو ہوشیار کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے انتباہ جاری کرنے کے بعد جنوب کی ریاستوں کے باشندوں میں ایک بے چینی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined