قومی خبریں

سری نگر میں احتجاجی دھرنوں، اجتماعات کے انعقاد پر پابندی عائد

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ‘تمام میڈیکل کالج، یونیورسٹیاں، کوچنگ سینٹرس اور دیگر تمام سرکاری وغیر سرکاری تعلیمی ادارے تاحکم ثانی تواتر کے ساتھ بند رہیں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کی طرف سے منگل کے روز احتیاطی تدابیر کی فہرست پر مشتمل ایک حکمنامہ جاری ہوا جس میں تمام تعلیمی اداروں، کوچنگ سینٹروں، تفریحی پارکوں وباغوں، ہوٹلوں، ریستورانوں کے علاوہ احتجاجی دھرنوں، کانفرنسوں، اجتماعوں اور ورک شاپوں کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ حکمنامے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ متعلقہ محکمہ کی متواتر نگرانی میں رہے گا اور اوور لوڈڈ گاڑی کو برسر موقع ہی ضبط کیا جائے گا۔

Published: undefined

متذکرہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 'تمام میڈیکل کالج، یونیورسٹیاں، کوچنگ سینٹرس اور دیگر تمام سرکاری وغیر سرکاری تعلیمی ادارے تاحکم ثانی تواتر کے ساتھ بند رہیں گے تاہم ان اداروں کے سربراہان 20 مارچ تک آن لائن کلاسز کے اہتمام کے لئے تجاویز داخل کریں گے جن کی ضلع انتظامیہ مالی معاونت کرے گی۔

Published: undefined

حکمنامے کی فہرست میں کہا گہا کہ ضلع سری نگر میں تمام تفریحی پارکیں اور باغات تاحکم ثانی بند رہیں گے اور یہ متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کو لوگوں کے لئے کھولا نہ جائے علاوہ ازیں اگلے احکامات تک ضلع میں تمام ہوٹل، ریستوران، فوڈ کورٹس، کیمونٹی کیچن اور ہوم ڈیلیوری پر بھی پابندی رہے گی۔

Published: undefined

حکمنامے میں کہا گیا کہ ضلع میں ماہ رواں کی 31 تاریخ تک کانفرنسوں، ورک شاپوں، ریلیوں، احتجاجی دھرنوں اور اجتماعوں کے انعقاد پر بھی پابندی عائد رہے گی نیز کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری کیمونٹی ہال میں کسی بھی مذہبی، عوامی یا سماجی نوعیت کی محفل منعقد کرنے پر بھی پابندی عائد رہے گی اور جم سینٹروں اور سیلون بھی اگلے احکامات جاری ہونے تک بند رہیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز