قومی خبریں

کیوں میناکشی لیکھی کوچین کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے کی امیدہے؟

میناکشی لیکھی نےسکم میں صحافیوں اور وکلاء سے بات چیت کرتے ہوئے ہندوستان کا چین کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے امکانات کا بھی اظہار کیا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

کئی سالوں سےہندوستان کےچین کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں اور ابھی حال ہی میں چین کاافغانستان میں جوکردار سامنےآیا ہےاس کےبعدتوچین کے ساتھ جلدتعلقات ٹھیک ہوتے نظرنہیں آ رہےلیکن وزیر مملکت برائے امور خارجہ میناکشی لیکھی نے اتوار کو امید ظاہر کی ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔انہوں نےیہ بات کس وجہ سے کہی وہ بات عام آدمی کی سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔

Published: undefined

محترمہ لیکھی نے گورنر ہاؤس میں صحافیوں اور وکلاء سے بات چیت کرتے ہوئے ہندوستان کا چین کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے امکانات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ ہمارے ایک دیگر پڑوسی نیپال کے ساتھ کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔

Published: undefined

انہوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے شہریوں کی شراکت اور حکومت کی پالیسی کی پاسداری کئے جانے کی بھی تعریف کی۔

Published: undefined

محترمہ لیکھی نے کہا کہ وہ کچھ چیزیں دیکھنے اور تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے سکم میں ہیں۔ گنگٹوک میں اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکم پہلے کے مقابلے میں کافی حد تک بدل گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے تمام وزراء کے لیے شمال مشرقی ریاستوں کے دورے کا معمول طے کیا ہے۔ یہاں کے لوگ شاندار اور نظم و ضبط کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی شراکت مقاصد کے حصول کو آسان بناتی ہے۔

Published: undefined

وزیر مملکت برائے امور خارجہ پہلی خاتون وی وی آئی پی ہیں جنہوں نے بگڈوگرا ہوائی اڈے سے گنگٹوک تک سڑک کے ذریعے سفر کیا۔ انہیں گنگٹوک تک پہنچنے میں تاخیر ہوئی کیونکہ وہ قومی شاہراہ -10 پر ملی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک جام کی وجہ سے راستہ بدلنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ بالآخر وہ کلمپونگ کے راستے گنگٹوک پہنچی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined