قومی خبریں

جموں و کشمیر میں میڈیا حکومت پر تنقید کے لیے آزاد ہے: لیفٹیننٹ گورنر

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے تمام لوگوں کو آیوشمان بھارت اسکیم کے دائرے میں لانے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی لوگوں کی سرکاری افسروں تک رسائی آسان بنانے سے متعلق بھی اعلانات کیے گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں میڈیا حکومت پر تنقید کرنے کے لئے آزاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی طرف سے تنقید اور تجاویز حکومت کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کو راج بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ منوج سنہا کی پہلی پریس کانفرنس تھی۔

Published: undefined

پریس کانفرنس کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے تمام لوگوں کو آیوشمان بھارت اسکیم کے دائرے میں لانے کا ایک اہم اعلان کیا ہے۔ نیز عام لوگوں کی سرکاری افسروں تک رسائی آسان بنانے سے متعلق اعلانات بھی کئے ہیں۔ منوج سنہا نے مزید کہا کہ "جموں و کشمیر زیادہ تر غلط وجوہات کے سبب ہی خبروں میں رہا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اب ہمیں دو قدم آگے بڑھنا ہے۔ اس سلسلے میں آپ (میڈیا) کا تعاون بھی چاہتا ہوں۔ آپ کی کوئی بھی تجویز ہمیں طاقت دے گی۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ کچھ غلط ہو رہا ہے تو ہم تنقید کا بھی خیر مقدم کریں گے۔"

Published: undefined

جب ایک نامہ نگار نے لیفٹیننٹ گورنر سے پوچھا کہ وادی کشمیر میں ان کے بقول میڈیا پر عائد پابندیاں کب ہٹیں گی تو ان کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ "ارے بھائی میں آپ کو مدعو کر چکا ہوں۔ آپ پر پابندی کہاں لگی ہے۔ میں آپ کے ساتھ چائے پینے والا ہوں اور آپ کہتے ہیں کہ پابندی ہے۔"

Published: undefined

منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے تمام لوگوں کو آیوشمان بھارت کے دائرے میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "آج انتظامی کونسل کی میٹنگ میں ایک اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ آیوشمان بھارت ملک میں قریب پچاس کروڑ لوگوں کو صحت کی حفاظت فراہم کر رہی ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "یہاں پر تیس لاکھ لوگ ایسے ہیں جنہیں آیوشمان بھارت کے تحت فی سال پانچ لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس حاصل ہے۔ باقی 70 لاکھ لوگوں کو بھی اس سکیم کے دائرے میں لانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ باقی لوگوں کی طرح یہ سکیم آپ (میڈیا کے) لوگوں کے لئے بھی ہے۔"

Published: undefined

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مجھ سے جن میڈیا کے اہلکاروں نے ملاقات کی ان کا کہنا تھا کہ سرکاری افسر لوگوں سے نہیں ملتے ہیں۔ ان کے بقول "اس کو دیکھتے ہوئے فیصلہ لیا گیا ہے کہ سبھی ضلع مجسٹریٹ اور ایس پیز ہفتے میں پانچ دن، بدھ اور اتوار کو چھوڑ کر، صبح ساڑھے دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک اپنے دفاتر میں لوگوں سے ملیں گے۔ صوبائی کمشنر اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کے لئے بھی لوگوں سے ملنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔"

Published: undefined

جب ایک نامہ نگار نے لیفٹیننٹ گورنر سے پوچھا کہ فور جی انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنی شکایات آن لائن رجسٹر نہیں کر پا رہے ہیں تو ان کا جواب تھا کہ "یہ بات ہمارے دھیان میں ہے۔ ہم آپ کو آگے بتائیں گے کہ ہم اس سمت میں کیا کرنے والے ہیں'۔ سیلف ہیلپ گروپ آف انجینئرس نامی اسکیم کو ختم کرنے سے متعلق پوچھے جانے پر منوج سنہا کا کہنا تھا: 'اس پر غور و خوض کیا جائے گا۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined