قومی خبریں

دہلی تشدد: مایاوتی کا صدر جمہوریہ کو خط، سپریم کورٹ کے جج سے جانچ کرانے کا مطالبہ

بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے دہلی تشدد پر جمعہ کے روز صدر رام ناتھ کووند کو خط لکھا اور پورے معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرانے کی مانگ کی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے دہلی تشدد پر جمعہ کے روز صدر رام ناتھ کووند کو خط لکھا اور پورے معاملےکی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرانے کی مانگ کی۔ مایا وتی نے اس خط میں لکھا ہے کہ دہلی ایک بار پھر 1984 کے سکھ مخالف فسادات کی طرح لرز گئی ہے۔ حالیہ فسادات میں بھی جان ومال کا بڑےپیمانے پر نقصان ہواہے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔

Published: undefined

انھوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت اپنےآئینی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ناکام رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پورے معاملے کی چانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہونی چاہیے۔ مرکزی حکومت اشتعال انگیز بیان دینے والے لیڈروں کے خلاف کاروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ مرکزی حکومت اور دہلی حکومت کو فساد زدہ متاثرین کی مدد کرنے کا حکم دیا جانا چاہیے تاکہ ان کو روز مرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے در در کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑے۔

Published: undefined

مایاوتی نے کہا کہ دہلی میں پیش آیا فساد کافی مایوس کن ہے جس میں پولیس اور محکمہ خفیہ کی ناکامی صاف دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے صدر جمہوریہ سے اپیل کی ہے کہ فساد میں جن افراد کا جان ومال کا نقصان ہوا ہے اسے مرکز اور دہلی حکومت سے مناسب معاوضہ دلایا جائے۔ بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ ایسے افرا دکے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہئے جو اس کے لئے ذمہ دار ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined