قومی خبریں

حکومت ریزرویشن کو نویں شیڈیول میں شامل کرے: مایاوتی

مایاوتی نے کہا کہ مرکز کے غلط رویہ کی وجہ سے ہی عدالت نے سرکاری نوکری اور عہدے میں ترقی معاملے میں ریزرویشن کے انتظام کو جس طرح سے غیر فعال اور غیر مؤثر بنا دیا ہے اس سے پورا سماج مشتعل اور ناراض ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے درج فہرست ذات و قبائل اور دیگر پسماندہ طبقوں (ایس سی، ایس ٹی، اوبی سی) کے لئے ریزرویشن کی سہولت کو آئین کی نویں شیڈیول میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ اس سے ان طبقوں کو تحفظ مل سکے گا۔

Published: undefined

مایاوتی نے ایک سلسلے وار ٹوئت میں کہا کہ کانگریس کے بعد اب بھارتیہ جنتاپارٹی اور ان کی مرکزی حکومت کے مسلسل نظرانداز کرنے کے رویہ کی وجہ سے صدیوں سے پسماندہ ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقے کے مظلوم-متاثرین کو ریزرویشن کے ذریعہ سے ملک کے مرکزی دھارے میں لانے کی مثبت آئینی کوشش ناکام ہو رہی ہے۔ یہ بےحد حساس اور بدقسمتی کی بات ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’’ایسے میں مرکزی حکومت سے پھر مطالبہ ہے کہ وہ ریزرویشن کے مثبت انتظام کو آئین کے نویں شیڈیول میں لاکر اس کو تحفظ تب تک مہیا کریں جب تک کے محروم اور مظلوم کروڑوں لوگ ملک کے مرکزی دھارے میں شامل نہیں ہو جاتے، جو ریزرویشن کی صحیح آئینی منشا ہے۔‘‘

Published: undefined

بی ایس پی لیڈر نے الزام لگایا کہ مرکز کے ایسے غلط رویہ کی وجہ سے ہی عدالت نے سرکاری نوکری اور عہدے میں ترقی میں ریزرویشن کے انتظام کو جس طرح سے غیر فعال اور غیر مؤثر بنا دیا ہے اس سے پورا سماج مشتعل اور ناراض ہے۔ ملک میں غریبوں، نوجوانوں، خواتین اور دیگر محروموں کے حقوق پر مسلسل شدید حملے ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined