
فوٹو سوشل میڈیا
بہار کے سہسرام ریلوے اسٹیشن پر پیر کو علی الصبح ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جس نے افرا تفری پیدا کر دی۔ یہاں پلیٹ فارم نمبر 6 پر کھڑی سہسرام-پٹنہ فاسٹ پسنجر ٹرین (نمبر53213) کے ایک کوچ میں اچانک آگ گئی۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ پانچویں بوگی کو بھی اپنی زد میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ پوری طرح خاکستر ہوگئی جبکہ چوتھی بوگی کا پچھلا حصہ بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ واردات کے بعد اسٹیشن احاطے میں دہشت پھیل گئی اور ہر طرف افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
Published: undefined
یہ واردات پیر کو صبح تقریباً 5 بج کر 45 منٹ پر ہوئی۔ روزآنہ کی طرح ٹرین پلیٹ فارم نمبر 6 پر پٹنہ روانہ ہونے کے لیے تیار تھی اور اس میں مسافر سوار ہو رہے تھے، تبھی اچانک بی-3 کوچ کے ٹوائلیٹ سے گھرا دھواں نکلنے لگا۔ اسٹیشن کے پاس مارننگ واک کر رہے لوگوں کی نظر جیسے ہی دھوئیں پر پڑی، انہوں نے فوری طور پر شور مچانا شروع کیا۔ اطلاع ملتے ہی ریک پوائنٹ پر موجود مزدور موقع پر پہنچ گئے اورآگ بجھانے کی کوشش کرنے لگے۔
Published: undefined
ٹرین صبح 6 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہونے والی تھی، اس لئے خوش قسمتی سے واردات کے وقت بوگی میں زیادہ مسافر نہیں تھے۔ آگ کی خبر ملتے ہی ریلوے اہلکاروں اور سیکورٹی فورس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافروں کو فوری طور پر بحفاظت باہر نکالا اور پورے پلیٹ فارم کو خالی کرایا۔ ریلوے اسٹاف، مقامی مزدوروں اور اطلاع پاکر موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے سخت مشقت کے بعد آگ پر پوری طرح قابو پالیا۔ اس طرح اہلکاروں کی مستعدی کے سبب ایک بڑٓ حادثہ ٹل گیا اور کسی بھی مسافر کو کسی طرح کے کوئی نقصان کی خبر نہیں ہے۔
Published: undefined
ڈی ڈی یو ریل ڈویزن کے افسران موقع پرموجود ہیں۔ شروعاتی جانچ میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ یا کوئی تکنیکی خرابی مانی جارہی ہے۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے گہرائی سے جانچ کی جارہی ہے۔ وہیں اس واردات کے بعد ٹرین کو سہسرام ریلوے اسٹیشن پر ہی روک دیا گیا ہے۔ حادثے کے سبب مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہاں کئی مسافر پٹنہ اور سہسرام جانے کے لیے دوسری سواری اور بسوں کی سہارا لینے کی تیاری کرتے نظر آئے۔ اس واقعے کے بعد مسافروں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے پلیٹ فارم نمبر 7 پر کھڑی سہسرام-آرا پسنجر ٹرین کو مقررہ وقت سے روانہ کیا تاکہ مسافر بروقت اپنی منزل پر پہنچ سکیں۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined