قومی خبریں

منیش گپتا قتل معاملہ: تمام مفرور پولیس اہلکاروں کی گرفتاری پر 25-25 ہزار روپئے کا انعام

کانپور کے کاروباری منیش گپتا کے قتل کے معاملے میں معطل اور فرار چل رہے گورکھپور کے رام گڑھ تال تھانے کے سبھی چھ پولیس اہلکار پر 25۔25 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

گورکھپور: کانپور کے کاروباری منیش گپتا کے قتل کے معاملے میں معطل اور فرار چل رہے گورکھپور کے رام گڑھ تال تھانے کے سبھی چھ پولیس اہلکاروں پر 25۔25 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

Published: undefined

اسپیشل ٹاسک فورس کے رکن اور کانپور کی ڈی سی پی ساوتھ روینہ تیاگی نے ہفتہ کو بتایا کہ انسپکٹر جگت نارائن سنگھ، ایس آئی کمار مشرا، سب انسپکٹر وجئے یادو، سب انسپکٹر راہل دوبے، ہیڈ کانسٹیبل کملیش سنگھ یادو اور کانسٹیبل پرشانت کمار فرار ہیں ان کی گرفتاری پر 25۔25 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 27 ستمبر کی رات گورکھپور ضلع کے رام گڑھ علاقے میں ایک ہوٹل کے کمرہ نمبر 512 میں منیش گپتا مبینہ طور سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل کے بعد ملزم پولیس اہلکار علاج کے نام پر انہیں گھنٹوں تک ادھر ادھرے لے کر گھومتے رہے اور رات میں ہی ش میڈیکل کالج گورکھپور کے ڈاکٹروں نے پولیس کی لاکھوں کوششوں کے بعد بھی منیش کو مردہ قرار دےدیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined