قومی خبریں

پیلی بھیت میں کتّے ہوئے آدم خور، بچی کو نوچ نوچ کر مار ڈالا

دھرم پال کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی پر جان چھڑکتے تھے۔ ان کے دو بیٹے اور ہیں لیکن بیٹی ایک ہی تھی جو اب ان سے ہمیشہ کے لئے دور ہو چکی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پیلی بھیت: اتر پردیش کے پیلی بھیت میں آدم خور کتوں کی دہشت پھیلی ہوئی ہے۔ جہان آباد علاقہ میں کتوں نے چوتھی جماعت کی ایک طالبہ کو نوچ کر مار ڈالا۔ چوتھی جماعت کی طالبہ سائیکل سے کھیت میں دھنیا لینے جا رہی تھی۔ طالبہ کو کتوں نے گھیر لیا اس نے بھاگنے کی کوشش کی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکی اور جب تک لوگ اس تک پہنچتے بچی لقمہ اجل بن چکی تھی۔

Published: undefined

یہ واقعہ پیلی بھیت سے تقریباً 11 کلومیٹر دور واقع جہان آباد تھانہ علاقہ میں گاؤں بگواں کے رہائشی دھرم پال موریہ کی 13 سالہ بیٹی نیہا موریہ کے ساتھ پیش آیا، جوکہ چوتھی جماعت کی طالبہ تھی۔ صبح تقریباً 9 بجے وہ سائیکل سے دھنیا لینے اپنے کھیت پر جا رہی تھی کہ جھڑیوں میں چھپے کتوں نے اسے گھیر لیا اور حملہ کر دیا۔ نیہا نے اپنی جان بچانے کی پوری کوشش کی، مگر کامیاب نہ ہو سکی اور آدھا درجن کے قریب کتوں کے جھنڈ نے اسے بری طرح نوچ ڈالا۔ لوگوں نے جب دوڑ لگائی تو کتے مسخ ہو چکی لاش کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔

Published: undefined

دھرم پال کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی پر جان چھڑکتے تھے۔ ان کے دو بیٹے اور ہیں لیکن بیٹی ایک ہی تھی جو اب ان سے ہمیشہ کے لئے دور ہو چکی ہے۔ موقع پر پہنچے انسپکٹر ہریش وردھن نے بتایا کہ لاش کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ اعلیٰ افسران کے بھی موقع پر پہنچے کی اطلاع ہے۔

Published: undefined

بگواں میں جس کھیت سے نیہا دھنیا توڑنے کے لئے گئی تھی وہاں پر کافی جھاڑیاں موجود ہیں۔ گاوں سے باہر کی طرف ان جھاڑیوں میں لوگ مرے ہوئے جانوروں کے باقیات پھینک دیتے ہیں، لہذا یہاں پر کافی تعداد میں کتے جھنڈ بنا کر گھومتے ہیں۔ گاؤں کے باشندگان کا خیال ہے کہ کتوں کو گوشت وغیرہ نہ ملنے کی وجہ سے وہ حملہ آور ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

جہان آباد سے پہلے بیسل پور کے رسیا خان پور میں بھی دو مہینے پہلے ایک آٹھ سالہ طالب علم کو کتوں نے مار ڈالا تھا۔ اس وقت بچے کی موت کے بعد اس کی اطلاع تحصیل سطح کے افسران کو دی گئی تھی۔ اس کے بعد کتّوں کو پکڑنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ تاہم کتے یہاں لگاتار وقتاً فوقتاً لوگوں پر حملہ کرتے رہتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined