قومی خبریں

’سونار بھارت‘ کو برباد کر نے والے ’سونار بنگلہ‘ کی بات کر رہے ہیں: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ آج ملک میں حالات انتہائی خراب ہیں اورکسان سڑکوں پر ہیں مگر مرکزی حکومت گونگی اور بہری بن گئی ہے

فائل تصویر آئی اےاین ایس
فائل تصویر آئی اےاین ایس 

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کل کہا ہے کہ بنگال میں ترنمو ل کانگریس کا کوئی متبادل نہیں ہے ۔کوئی ایسی پارٹی نہیں ہے جو ترنمول حکومت کی جگہ لے سکتی ہے ۔انہوں نے نام لئے بغیر بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو برباد کرنے والے سونار بنگلہ کی بات کررہے ہیں ۔

Published: undefined

شمالی بنگال کے چار روزہ دورے کے بعد آ ج کلکتہ میں ترنمول کانگریس کے شیڈول کاسٹ و شیڈول ٹرائب لیڈروں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس اس مرتبہ مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے دنیا کی سب سے زیادہ عوام دوست حکومت فراہم کی ہے ۔دنیا میں کہیں ہماری جیسی عوام دوست حکومت نہیں رہی ہے۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے جذباتی انداز میں کہا کہ انہوں نے زندگی بھر جدوجہد کی ہے ۔لوگوں کی لڑائی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ذات ،مذہب کی تفریق کئے بغیر ریاست کے ہرشہری کو بلامعاوضہ خوراک ، علاج اورتعلیم فراہم کی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال حکومت کی تنقید کرنے والوں اپنا گریبان دیکھنا چاہیے یہاں ہاتھرس جیسے واقعات رونمانہیں ہوتے ہیں ۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی لیڈرن دن میں غریبوں کے گھر کھانے کا ڈھونگ کرتے ہیں اور رات میں فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اگلے انتخاب میں 250سیٹوں پر جیت حاصل کرلے گی تو دہلی کی حکومت گرجائے گی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ کسی کی دھمکی میں ا ٓنے والی نہیں ۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے غربت میں زندگی گزاری ہے۔لائبریری میں جاکر پڑھی ہوں ، ماں کے ساتھ کام کیا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ آج ملک میں حالات انتہائی خراب ہیں ۔کسان سڑکوں پر ہیں مگر مرکزی حکومت گونگی اور بہری بن گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ممبر پارلیمنٹ سوگت رائے کو سنگھو بارڈر پر کسانوں سے ملاقات کرنے نہیں دیا گیا ہے۔مودی کسانوں کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت ملک کو فروخت کردیا ہے ۔اس کےلئے کسانوں کو ختم کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے’’سونار بھارت‘‘کو تباہ کر دیا ہے اور اب وہ ’’سونار بنگلہ‘‘ بنانے کی بات کررہے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بھگوا پارٹی سوشل میڈیا کا استعمال کرکے جھوٹے پروپیگنڈے میں ملوث ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلی نے کہا کہ ہم نے امفان طوفان سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لئے سب کچھ کیا ، لیکن ایک یا دو واقعات کو لے کرہماری محنت کو ضائع کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں کہ بدعنوانی ہوئی مگر کوئی ثبو ت نہیں پیش کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ایک ایک کرکے ملک کے سرمایہ کو فروخت کررہی ہے ۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے کہاکہ قبائلیوں کیلئے ہم نے صرف وعدے نہیں کئے ہیں بلکہ کام کئے ہیں ۔ہم نے قبائلی بچوں کو سائیکل فراہم کیا ہے ۔قبائلی علاقے میں سڑک کی تعمیر کی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ شہریت ترمیمی ترمیمی ایکٹ ملک کی سالمیت کےلئے خطرہ ہے ۔اس کو واپس لینا ہی ہوگا۔اس ایکٹ کے نفاذ سے ملک کے عوام کو شدید نقصان پہنچے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined