قومی خبریں

نریندر مودی کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں؟ ممتا کا الیکشن کمیشن سے سوال

ممتا نے کہا ان کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرنے اور مقدمات کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔وہ جیت رہی ہیں اور ان کا جیتنا یقینی ہے ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس  

ممتا بنرجی نےکل الیکشن کمیشن کے ذریعہ نوٹس دئیے جانے پر کمیشن کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے خلاف شہریوں کو متحد ہونے کی اپیل کرتی رہیں گی چاہے الیکشن کمیشن انہیں 10مزید نوٹس کیوں نہ دے دے۔

Published: 09 Apr 2021, 6:40 AM IST

ہاوڑہ کے ڈومجور میں انتخابی مہم کے آخری دن ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہاکہ وزیر اعظم مودی ہر دن ہندو مسلم کرتے ہیں اور انہوں نے نندی گرام کے مسلمانوں کو پاکستانی کہا اس کے باوجود الیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ کبھی بھی مذہبی بنیاد پر کام نہیں کرتی ہیں ۔وہ ہندو ، مسلم ، سکھ ، عیسائی اور قبائلیوں کے ساتھ ہیں۔

Published: 09 Apr 2021, 6:40 AM IST

انہوں نے کہا کہ اگر ان کے خلاف 10 شوکاز نوٹسز جاری کردیئے جائیں تو بھی ان کا جواب ایک ہی رہے گاکہ وہ ریاست کے تمام شہریوں چاہے وہ ہندو ، مسلم ، سکھ ، عیسائی اور کچھ بھی ہوں سے اپیل کروں گی وہ بی جےپی کے خلاف متحد ہوکر ووٹنگ کریں ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کل الیکشن کمیشن کے ذریعہ نوٹس ملنے کے بعد رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ’’ میرے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرنے اور مقدمات کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔میں جیت رہی ہوں اور میرا جیتنا یقینی ہے ۔‘‘

Published: 09 Apr 2021, 6:40 AM IST

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 3اپریل کو تارکیشور میں انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے کہا تھاکہ ’’شیطانوں کی بات سن کر اقلیتی ووٹوں کی تقسیم نہ ہونے دیں‘‘ ۔اس بیان پر بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی ۔اس کے بعد ہی الیکشن کمیشن نے ممتا بنرجی کو نوٹس جاری کیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے اپنی ہدایت میں ممتا بنرجی کو 48گھنٹے میں جواب دینے کی ہدایت دی ہے ۔

Published: 09 Apr 2021, 6:40 AM IST

ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ نریندر مودی کے خلاف کیوں نہیں کارروائی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ نندی گرام میں مسلم آبادی کو پاکستانی کہہ کر بلایا تھا ۔اس بیان پر ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی ۔

Published: 09 Apr 2021, 6:40 AM IST

اس سے قبل ہگلی ضلع کے بالا گڑھ میں ترنمول کانگریس کے امیدوار منورنجن کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ رکشہ چلا کر انتخابی مہم چلارہے ہیں ، انہوں نے پرچہ نامزدگی کےلئے بھی رکشہ کا استعمال کیا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ منورجن آبیاری ایک عظیم مصنف ہیں ، انہیں بنگلہ دلت ساہتیہ اکیڈمی کا چیرمین بنایا گیا ہے ۔اگر وہ جیت جاتے ہیں توبنگلہ دلت ساہتیہ اکیڈمی کا دفتر بنایا جائے گا ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ رکشہ مجھے بھی پسند ہے اور میں چھٹی کے دنوں میں رکشہ کی سواری کو پسند کرتی ہوں ۔

Published: 09 Apr 2021, 6:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Apr 2021, 6:40 AM IST