قومی خبریں

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے صحافیوں کو بھی کورونا وارئیر قرار دیا

وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست بنگال میں صورتحال دن بدن سنگین ہوتی جارہی ہے۔ اس صورتحال میں ، ریاست کے ساتھ ساتھ ملک میں بھی ویکسین کی کمی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے صحافیوں کو کورونا وارئیر قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔صحافی تنظیموں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا بحران میں صحافی برادری کا اہم کردار ہے ۔وہ جان کو خطرے میں ڈال کر کورونا کی صو رت حال سے آگاہ کررہے ہیں ۔اس لئے ہم نے صحافیوں کو کورونا وارئیر قرار دینے کافیصلہ کیا ہے۔

Published: 04 May 2021, 5:40 AM IST

متا بنرجی نے کہا کہ بہت سے صحافی فوت ہوچکے ہیں۔ کورونا ہمارے لئے اہم ہے۔ صحافی ہر جگہ کام کے لئے جاتے ہیں۔ لہذا میں نے صحافیوں کو کوروناوائیر قرار دینے کا فیصہ کیا ہے ۔صحافی پوری ریاست میں فرنٹ لائنر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ صحافیوں سے لوگوں کو کورونا مریضوں ، طبی نظام ، جنازے کے بارے میں خبریں مل رہی ہیں اور ہر لمحے ، صحافیوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ تمام خبروں کو لوگوں تک پہنچائیں۔ ایسا کرنے کے دوران بہت سارے صحافی وبا سے متاثر ہوجاتے ہیں۔ بہت سے صحافی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ تاہم ، ممتا بنرجی نے کہا کہ صرف ایگری ڈیشن کارڈ ہولڈروں کو ہی صحافی قرار دیا جارہا ہے ۔

Published: 04 May 2021, 5:40 AM IST

وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں اب تک ڈیڑھ کروڑ سے ڈھائی کروڑ تک کی ویکسین دی جاچکی ہے۔ ریاست میں ویکسین کی کمی ہے۔ اس دوران ، صحافیوں کو کورونا کی پہلی خوراک کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ دریں اثنا ، حکومت پنجاب نے ریاستی رجسٹرڈ صحافیوں کو کورونا جنگجو قرار دے دیا ہے۔وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کورونا ویکسین کی کمی کے بارے میں کہا کہ ملک میں تیار کی جانے والی ویکسین کا 75برآمد کیا گیا ہے۔

Published: 04 May 2021, 5:40 AM IST

ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں صورتحال دن بدن سنگین ہوتی جارہی ہے۔ اس صورتحال میں ، ریاست کے ساتھ ساتھ ملک میں بھی ویکسینوں کی کمی ہے۔ تاہم ، ممتا بنرجی نے مرکز کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں ہر کسی کو بغیر کسی قیمت کے کورونا کے ٹیکے لگائے جائیں۔ ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ ریاست کے تمام شہریو کو مفت میں کورونا ویکسین دیا جائے گا۔

Published: 04 May 2021, 5:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 May 2021, 5:40 AM IST