
فرہاد حکیم، تصویر/آئی اے این ایس
مغربی بنگال میں جاری اتھل پتھل کے درمیان ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) میں بحران گہراتا نظر آ رہا ہے۔ ’آئی اے این ایس‘ پر ذرائع کے حوالے سے شائع خبر کے مطابق کولکاتہ کے میئر اور ٹی ایم سی کے سینئر لیڈر فرہاد حکیم نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دینے کی خواہش ظاہر کی ہے اور اس کے لیے پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی سے اجازت طلب کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ممتا بنرجی نے ان کی درخواست کو منظوری بھی دے دی ہے۔ حالانکہ اس تعلق سے اب تک کوئی آفیشیل بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
Published: undefined
فرہاد حکیم کے استعفیٰ کا معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹی ایم سی اپنی سیاسی تاریخ کے سب سے بڑے اندرونی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا کر رہی ہے۔ پارٹی کے اندر بڑی تعداد میں اراکین اسمبلی کھل کر پارٹی سے نکالے گئے رکن اسمبلی رتبرت بنرجی کی حمایت میں آ گئے ہیں اور موجودہ قیادت کے نظام کو چیلنج کر رہے ہیں۔
Published: undefined
فرہاد حکیم جنہیں ممتا بنرجی کے سب سے قریبی ساتھیوں میں سے ایک مانا جاتا ہے اور جو پارٹی کے سب سے مقبول چہروں میں شامل ہیں، حالیہ دنوں میں سیاسی بحثوں کے مرکز میں رہے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ ان کا وزیر اعلیٰ سویندو ادھیکاری کی جانب سے ’نبنا‘ میں منعقدہ انتظامی جائزہ اجلاس میں شامل ہونا رہا، جس نے سیاسی حلقوں میں کئی طرح کی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔
Published: undefined
اس درمیان ٹی ایم سی کے اندر بغاوت بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق 80 میں سے 58 اراکین اسمبلی کے ایک گروپ نے بدھ کو باضابطہ طور پر رتبرت بنرجی کو قانون ساز پارٹی کے نئے لیڈر کے طور پر حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ فرہاد حکیم کے استعفیٰ کی خبر اور ٹی ایم سی اراکین اسمبلی کے اس قدم نے مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر یہ بحران گہرا ہوا تو ریاست کی سیاست میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ فی الحال سبھی کی نظریں ممتا بنرجی اور ٹی ایم سی قیادت کے اگلے قدم پر مذکور ہیں۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined