قومی خبریں

اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد حرکت میں ممتا بنرجی، آج ویل چیئر سے نکالیں گے مارچ

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ار وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی چوٹ لگنے کے بعد پہلی مرتبہ عوامی طور پر نمودار ہونے جا رہی ہیں۔ انتخابی تشہیر کے تحت وہ آج ویل چیئر پر بیٹھ کر مارچ نکالیں گی

ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس 

کولکاتا: ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ار وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی چوٹ لگنے کے بعد پہلی مرتبہ عوامی طور پر نمودار ہونے جا رہی ہیں۔ انتخابی تشہیر کے تحت وہ آج ویل چیئر پر بیٹھ کر مارچ نکالیں گی۔ ممتا بنرجی دوپہر ایک بجے کولکاتا میں مارچ نکالیں گی اور اپنے مارچ کا آغاز میو روڈ پر واقع گاندھی کے مجسمہ سے کریں گی۔ دوسری طرف، ٹی ایم سی نے اپنے آج کے طے شدہ پروگرام میں تبدیلی کرتے ہویے آج کے مجوزہ انتخابی منشور کے اجرا کو موخر کر دیا ہے۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نندی گرام میں پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت چوٹ لگنے کے بعد پہلی مرتبہ ویل چیئر کے ساتھ اسٹیج پر نظر آئیں گی۔ اس کے بعد وہ 15 مارچ سے عوامی جلسوں کی شروعات کریں گی۔ ممتا بنرجی 15 مارچ کو پرولیا، 16 مارچ کو بانکورا اور 17 مارچ کو جھارگرام میں ریلی سے خطاب کریں گی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے چوٹ لگنے جانے کے حوالہ سے خصوصی مبصرین کی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو رپورٹ سونپی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ سخت حفاظتی دائرے میں تھیں اور وہ حادثاتی طور پر زخمی ہوئی ہیں۔ مبصرین نے کسی بھی طرح کے حملے کو خارج الامکان قرار دیا۔ وہیں چیف سکریٹری آلاپن بندوپادھیائے نے بھی الیکشن کمیشن کو اپنی جانچ رپورٹ سونپ دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ

  • ,
  • کے. کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے ضمانت کی عرضداشت خارج