قومی خبریں

ممتا بنرجی کی بنگلہ دیش انتخابات میں بی این پی کی کامیابی پر طارق رحمٰن کو مبارکباد

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں بی این پی کی کامیابی پر طارق رحمن کو مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کی خواہش ظاہر کی

<div class="paragraphs"><p>ممتا بنرجی / آئی اے این ایس</p></div>

ممتا بنرجی / آئی اے این ایس

 

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگلہ دیش میں منعقدہ عام انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی کامیابی پر پارٹی کے سربراہ طارق رحمن کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پڑوسی ملک میں جمعرات کو ہونے والی ووٹنگ کے بعد جمعہ کو نتائج واضح ہو گئے، جن میں بی این پی کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں نہ صرف طارق رحمن اور ان کی جماعت کو مبارکباد دی بلکہ بنگلہ دیش کے عوام کو بھی پُرامن طریقے سے انتخابی عمل میں حصہ لینے پر نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بنگلہ دیش کے تمام بھائیوں اور بہنوں کو ان کی جانب سے دلی مبارکباد اور ’شُبھونندن‘۔ انہوں نے رمضان المبارک کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ بنگلہ دیش کے عوام خوشحال اور صحت مند رہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ خوشگوار رہیں۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے اپنے پیغام میں طارق رحمن کو ’میرے طارق بھائی‘ کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ یہ بڑی کامیابی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان باہمی روابط مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک خطے میں امن اور ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

Published: undefined

اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی طارق رحمن اور بی این پی قیادت کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں بی این پی کی بڑی جیت پر وہ طارق رحمن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کامیابی بنگلہ دیش کے عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے اور ہندوستان ایک جمہوری، ترقی پسند اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والے بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ نریندر مودی نے مزید لکھا کہ وہ دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ ترقیاتی اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

Published: undefined

اسی سلسلے میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر طارق رحمن اور بی این پی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے وہ طارق رحمن اور بی این پی کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخ، زبان، ثقافت اور متعدد مشترکہ اقدار پر مبنی گہرے تعلقات موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک جمہوری، ترقی پسند اور جامع بنگلہ دیش کو خطے کے استحکام اور امن کے لیے تمام ہندوستانیوں کی حمایت حاصل رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined