قومی خبریں

ایم پی میں بی جے پی کی ہار کی پیشن گوئی، ٹوئٹر پر ٹرینڈ ہوا ’ماما تو گیو‘

مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت کے خفیہ محکمہ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اقتدار سے باہر ہو جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق ایم پی میں کانگریس فتحیاب رہے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

شیوراج حکومت اپنے ہی خفیہ محکمہ کی ایک رپورٹ سے سکتہ میں ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے اقتدار سے بے دخل ہو جائے گی اور کانگریس حکومت سازی کرنے میں کامیاب رہے گی۔

اس ٹاپ سکریٹ رپورٹ میں 30 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ریاست کی 230 اسمبلی سیٹوں میں سے 128 پر کانگریس پارٹی بی جے پی سے آگے نکل سکتی ہے۔ جبکہ ریاست میں تقریباً ڈیڑھ دہائی سے اقتدار پر قابض بی جے پی کو محض 92 سیٹوں پر جیت ملنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت کے کئی وزرا بھی چناؤ ہار سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بیورہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بی جے پی آئندہ چناؤ میں بری طرح پچھڑ رہی ہے۔ رپورٹ میں بی ایس پی کو 6 اور ایس پی کو 3 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے لیک ہونے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر شیوراج سنگھ کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ ٹوئٹر پر لوگ ’ماما تو گیو‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کر کے شیوراج حکومت کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل سے اس رپورٹ کے انکشاف کا ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

Published: 03 Nov 2018, 11:11 PM IST

ایک خاتون ٹوئٹر یوزر نے لکھا ’’ اس میں کوئی شک نہیں کہ ماما تو گیو۔‘‘

Published: 03 Nov 2018, 11:11 PM IST

کچھ لوگوں نے شیوراج حکومت کی بدانتظامیوں کو کا ذکر کرتے ہوئے لیا کہ صحافی استعفے دے رہے ہیں اور دلتوں پر ظم ہو رہا ہے۔

Published: 03 Nov 2018, 11:11 PM IST

دیکھیں کچھ اور مزیدار ٹوئٹ:

Published: 03 Nov 2018, 11:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Nov 2018, 11:11 PM IST