رام مندر، تصویر سوشل میڈیا
اترپردیش کے ایودھیا واقع رام مندر عطیات چوری معاملے میں چوطرفہ ہنگامے کے درمیان پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ اس معاملے کی جانچ کر رہی ٹیموں نے اتوار کو ایودھیا میں رہنے والے تمام ملزمین کے گھروں پر چھاپے ماری کی۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس اپنی جانچ میں تیزی لا رہی ہے تاکہ اس معاملے سے متعلق حقائق سے پوری طرح پردہ اٹھایا جا سکے۔ پولیس حقیقت کو سامنے لانے کے لیے اس معاملے کے ہر پہلو کو گہرائی سے دیکھ رہی ہے۔
Published: undefined
اس دوران جانچ ٹیم نے اپنی کارروائی کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایودھیا میں رہنے والے ملزمین کے گھروں پر کارروائی کی ہے۔ پولیس کی الگ الگ ٹیمیں انکلپ مشرا، لو کش مشرا، مرکزی ملزم رما شنکر یادو عرف ٹنو یادو، منیش یادو، کرونیش پانڈے اور رما شنکر مشرا کے گھر پہنچیں۔ ان سبھی ٹھکانوں پر پولیس باریک بینی سے تلاشی لے رہی ہے تاکہ کیس سے متعلق اہم شواہد اکٹھے کئے جاسکیں۔ تحقیقاتی ٹیمیں گھر کے کونے کونے کی چھان بین کر رہی ہیں۔
Published: undefined
وہیں تفتیش کے دوران پولیس مقامی مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزمین کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آس پاس رہنے والے لوگوں سے بھی ان ملزمین کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ملزمین کی سرگرمیاں گزشتہ کچھ عرصے میں کیسی تھیں اور کیا معاملے سے متعلق کوئی اہم سراغ مل سکتا ہے۔
Published: undefined
ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ کی خبر کے مطابق تحقیقات کے دوران پولیس ایودھیا میں اویناش شکلا کے کرائے کے مکان پر بھی پہنچی۔ بتایا گیا ہے کہ اویناش شکلا پرتاپ گڑھ کا رہنے والا ہے اور اس نے کچھ ماہ قبل ہی یہ کرائے کا مکان خالی کردیا تھا۔ پولیس نے مکان کے آس پاس رہنے والے لوگوں اور نیچے کی دکان چلانے والے دکانداروں کے بیانات بھی ریکارڈ کئے۔ اس معاملے کی گہرائی سے جانچ کر رہی ٹیمیں صرف چوری کے تاروں کو ہی نہیں جوڑ رہی ہیں بلکہ ملزمین کے ذرائع آمدن کی بھی چھان بین کر رہی ہیں۔ جرائم کے ذریعے جو پیسہ حاصل کیا گیا ہے اس کے ذرائع کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
ملزمین کے پاس موجود املاک کہاں سے آئیں اور ان پاس فنڈ کہا سے آرہا تھا، اس کا بھی پورا ریکارڈ دیکھا جارہا ہے۔ پولیس بینکوں کے کھاتوں اور لین دین کی بھی جانچ کر رہی ہے تاکہ صاف ہو سکے کہ پیسے کو کہاں کہاں بھیجا گیا یا کس کام میں استعمال کیا گیا۔ اس معاملے میں گرفتار تمام ملزمین رام مندر میں آنے والے عطیات اور نقدی کی گنتی کے کام سے وابستہ تھے۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے وہیں سے رقم کی ہیرا پھیری کی۔ تفتیشی ٹیموں نے اب تک اس معاملے میں تقریباً 79.85 لاکھ 85 ہزار روپے برآمد کر لئے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں چوری، مجرمانہ سازش اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
Published: undefined
یہ بڑی کارروائی اتر پردیش حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی 3 رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی ابتدائی رپورٹ کے بعد کی گئی ہے۔ عدالت نے 2 دن پہلے ہی تمام 8 ملزمین کو 29 جون تک جیل بھیج دیا تھا۔ پولیس ان تمام ملزمین کو پیر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرے گی۔ معاملے کے تار جوڑنے اور آگے کی پوچھ گچھ کے لیے پولیس عدالت سے ان سبھی کی حراست مانگے گی تاکہ باقی رقم اور املاک کا بھی پتا لگایا جاسکے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر آئی اے این ایس (فائل)