قومی خبریں

مہاراشٹر: شندے کی شیوسینا سے بغاوت کے درمیان شرد پوار کا بیان ’حکومت گرانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی‘

مہاراشٹر میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور اسے گرانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی

شرد پوار، تصویر آئی اے این ایس
شرد پوار، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: مہاراشٹر میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے منگل کو کہا کہ مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور یہ تیسری بار ہے کہ ریاستی حکومت کو گرانے کی سازش کی گئی ہے لیکن یہ کامیاب نہیں ہوگی۔

Published: undefined

شرد پوار نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ شیوسینا کے کچھ ممبران اسمبلی کی ناراضگی ان کی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کسی سے بات نہیں ہوئی اور وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے شیو سینا ممبران اسمبلی کی ناراضگی کا معاملہ سنبھال لیں گے۔ ڈھائی سال سے حکومت ٹھیک چل رہی ہے۔ این سی پی اور کانگریس پارٹی شیوسینا کے ساتھ ہیں۔

Published: undefined

شرد پوار نے مزید کہا ’’این سی پی میں کوئی بغاوت نہیں ہے۔ ماضی میں بھی راجیہ سبھا اور قانون ساز کونسل کے انتخابات میں کراس ووٹنگ ہوئی ہے۔ اس سے ریاستی حکومت کے مستقبل پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔‘‘

خیال رہے کہ شیوسینا کے سینئر لیڈر ایکناتھ شندے کی قیادت میں پارٹی کے کچھ ناراض ایم ایل اے اس وقت گجرات کے سورت میں جمع ہیں اور ایسی خبریں آئی ہیں کہ وہ پارٹی قیادت سے ناراض ہیں۔

Published: undefined

دریں اثنا، ایکناتھ شندے نے ٹوئٹ کیا، ’’ہم بالا صاحب (بال ٹھاکرے) کے کٹر شیو سینک ہیں۔ بالا صاحب نے ہمیں ہندوتوا سکھایا ہے۔ ہم نے اقتدار کے لئے بالا صاحب اور دھرم ویر آنند دیگھے کی تعلیمات سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔‘‘ انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیو سینا کا لوگو بھی ہٹا دیا ہے۔

Published: undefined

ادھر، شیو سینا نے بھی شندے کو قانون ساز پارٹی قائد کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے اور ایک اجے چودھری کو قانون ساز پارٹی کا قائد مقرر کیا ہے۔ وہیں، بی جے پی لیڈران کی خواہش ہے کہ ریاست میں اقتدار کی تبدیلی ہونی چاہئے، تاہم وہ فی الحال کسی بھی طرح کا بیان دینے سے فی الحال گریز کر رہے ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز