قومی خبریں

مہاراشٹر: شرد پوار کو پونے کے اسپتال سے چھٹی، ڈاکٹروں کی تین سے چار دن آرام کی ہدایت

این سی پی (ایس پی) کے صدر شرد پوار کو سینے کے انفیکشن کے علاج کے بعد پونے کے نجی اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ ڈاکٹروں نے تین سے چار دن مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>این سی پی - ایس پی کے سربراہ شرد پوار (فائل)/ ویڈیو گریب</p></div>

این سی پی - ایس پی کے سربراہ شرد پوار (فائل)/ ویڈیو گریب

 

ممبئی: این سی پی (ایس پی) کے صدر اور راجیہ سبھا کے رکن شرد پوار کو ہفتے کی دوپہر پونے کے ایک نجی اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ 85 سالہ سینئر رہنما کو اس ہفتے کے آغاز میں سانس لینے میں دشواری اور مسلسل کھانسی کی شکایت کے بعد ضلع پونے کے بارامتی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے روبی ہال کلینک منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کا علاج جاری تھا۔

Published: undefined

اسپتال میں سینے کے انفیکشن کے سبب انہیں داخل کیا گیا تھا۔ معالجین کی نگرانی میں علاج کے بعد ان کی طبیعت میں نمایاں بہتری آئی جس کے بعد ہفتے کو تقریباً ایک بجے انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ان کی صاحبزادی اور پارٹی کی کارگزار صدر سپریا سلے نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ شرد پوار کو ڈاکٹروں نے تین سے چار دن مکمل آرام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گھر پر قیام کے دوران آرام کریں گے اور اس کے بعد مرحلہ وار اپنے روزمرہ کے کام کاج کا آغاز کریں گے۔

Published: undefined

سپریا سلے نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا، ساتھ ہی روبی ہال کلینک کے ڈاکٹروں، نرسوں اور معاون عملے کی خدمات کو سراہا۔

اسپتال کے ماہر امراض قلب، صدر اور منیجنگ ٹرسٹی ڈاکٹر پرویز گرانٹ کے مطابق شرد پوار کی صحت پہلے سے بہتر ہے اور ان کی حالت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی ٹیم نے انہیں چند روز تک مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے، جس کے بعد وہ آہستہ آہستہ معمول کی سرگرمیوں اور عوامی پروگراموں میں شرکت کر سکیں گے۔

Published: undefined

شرد پوار کے قریبی ساتھی وٹھل مانیار نے بتایا کہ وہ آئندہ چند دن پونے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے اور علاج مکمل ہونے کے بعد ممکنہ طور پر ممبئی جائیں گے۔ واضح رہے کہ شرد پوار کو ماضی میں منہ کے کینسر کا سامنا بھی رہا ہے، تاہم موجودہ طبیعت میں بہتری کے بعد ان کے حامیوں اور کارکنان میں اطمینان کی لہر پائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined