22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ نے پورے ملک کو رنج و الم میں مبتلا کر دیا تھا۔ اس حملے میں 26 افراد کی جان چلی گئی تھی، جن میں 6 کا تعلق مہاراشٹر سے تھا۔ مہاراشٹر کی دیویندر فڑنویس حکومت نے ان مہلوکین کو معاشی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج ہوئی کابینہ میٹنگ میں مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیے جانے کے بعد اعلان کیا گیا کہ مہلوکین کے گھر والوں کو حکومت کی طرف سے 50-50 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق مہلوکین کے کنبوں کو 50 لاکھ روپے کی معاشی مدد کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان کنبوں کی تعلیم اور روزگار پر توجہ دے گی۔ اس حملے میں ہلاک پونے کے سنتوش جگدالے کی بیٹی کو سرکاری ملازمت دیے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کا اعلان وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے آج کابینہ میٹنگ کے دوران ہی کی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مہاراشٹر کے جن 6 افراد کی موت پہلگام حملے میں ہوئی ہے، ان میں پونے کے سنتوش جگدالے کے ساتھ ساتھ ڈومبیولی کے رہنے والے 3 بھائی تولے مونے، سنجے لیلے اور ہیمنت جوشی، پونے کے کوستبھ گنبوٹے اور نوی ممبئی کے دلیپ دیسلے شامل ہیں۔ این سی پی-ایس پی کے سربراہ شرد پوار نے گزشتہ دنوں دہشت گردانہ حملہ میں مارے گئے کوستبھ گنبوٹے کی فیملی سے ملاقات کی تھی۔ گنبوٹے کی بیوی شسرو نارائن نے شرد پوار کو بتایا کہ کس طرح وہ پورا خوفناک اور قاتلانہ حملہ سیاحوں پر کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز