قومی خبریں

مہاراشٹر حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام: کانگریس

مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں کانگریس کے لیڈر ستیج پاٹل نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ضروری اشیاء پر جی ایس ٹی سمیت عوام کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگایا

<div class="paragraphs"><p>مہاراشٹر کانگریس لیڈر ستیج پاٹل / ٹوئٹر</p></div>

مہاراشٹر کانگریس لیڈر ستیج پاٹل / ٹوئٹر

 

کولہاپور: مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں کانگریس کے لیڈر ستیج پاٹل نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ضروری اشیاء پر جی ایس ٹی سمیت عوام کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگایا۔ پاٹل نے اتوار کو کہا کہ موجودہ شندے-فڑنویس-پوار حکومت کے خلاف عوام میں عدم اطمینان ہے۔

Published: undefined

کولہاپور ڈسٹرکٹ کانگریس نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی بے مقصد پالیسیوں سے پریشان لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے پاٹل کی قیادت میں جن سمواد یاترا کا آغاز کیا ہے۔یہ یاترا ریاستی سطح کے احتجاج کے ایک حصے کے طور پر نکالی گئی تھی جس کا اعلان کانگریس کی مہاراشٹر یونٹ کے صدر نانا پٹولے نے کیا تھا۔

Published: undefined

اس کا آغاز صبح 7 بجے ضلع کی چاند گڑھ تحصیل کے ٹنڈول واڑی گاؤں سے ہوا، جس میں سینکڑوں کانگریسی کارکنان اور حامی بالخصوص خواتین نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ یہ یاترا 12 ستمبر تک جاری رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined