قومی خبریں

مہاراشٹر گوکل کوآپریٹو انتخاب: ’دودھ پروڈیوسرز کے ووٹوں کی ہوئی چوری‘، راہل نے بی جے پی پر لگائے سنگین الزام

راہل گاندھی نے کہا کہ کہ ’’بی جے پی اس قدر بے چین ہو چکی ہے کہ ہر جگہ اقتدار بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جا رہی ہے۔ دودھ پیدا کرنے والوں کے ووٹ چرانے والے یاد رکھیں، کسان بھولتا نہیں ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

راہل گاندھی، تصویر سوشل میڈیا

 

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جمعرات کو بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ مہاراشٹر کے کولہاپور میں ’گوکل مِلک کوآپریٹو‘ کے انتخابات کے مینڈیٹ کو پلٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کی قیادت والے پینل کی جانب سے بی جے پی کی حمایت یافتہ ’مہایوتی‘ اتحاد کو شکست دینے کے بعد قواعد تبدیل کر دیے گئے۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ بی جے پی نے انتخابات کے بعد قواعد میں تبدیلی کی تاکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں اکثریت حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے اسے ’دودھ پیدا کرنے والوں کے ووٹوں کی چوری‘ قرار دیا ہے۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’گوکل میں دودھ پیدا کرنے والوں نے بی جے پی کو شکست دے دی۔ تو بی جے پی نے انتخابات کے بعد قواعد تبدیل کر دیے۔ 4 ڈائریکٹرز ٹھونسو، 12 کو 16 بناؤ، اکثریت چرا لے جاؤ۔ یہ دودھ پروڈیوسرز کے ووٹوں کی چوری ہے... مینڈیٹ میں ملاوٹ ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’بی جے پی اس قدر بے چین ہو چکی ہے کہ ہر جگہ اقتدار بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جا رہی ہے۔ دودھ پیدا کرنے والوں کے ووٹ چرانے والے یاد رکھیں، کسان بھولتا نہیں ہے۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔