قومی خبریں

ناگپور ضلع پریشد الیکشن: کانگریس-این سی پی کے آگے بی جے پی پست، 58 میں سے 41 سیٹوں پر قبضہ

ناگپور اور 5 دیگر ضلع پریشد کے لیے انتخابات منگل کے روز ہوئے تھے اور نتیجہ بدھ کے روز برآمد ہوا۔ ناگپور میں بی جے پی نے 15 سیٹیں جب کہ شیوسینا کو ایک سیٹ ملی۔ ایک سیٹ پر آزاد امیدوار کو کامیابی ملی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مہاراشٹر میں بی جے پی کے ہاتھوں سے حکومت تو چلی ہی گئی، اب ناگپور ضلع پریشد الیکشن کے برآمد نتائج میں بھی اس کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔ کانگریس-این سی پی اتحاد نے بدھ کے روز برآمد ناگپور ضلع پریشد الیکشن میں 58 میں سے 41 سیٹوں پر قبضہ کر بی جے پی کو حیران و ششدر کر کے رکھ دیا ہے۔ ناگپور ضلع پریشد پر قابض بی جے پی کے لیے یہ خسارہ بہت بڑا قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس الیکشن میں پارٹی کے کئی قلعے کو کانگریس-این سی پی منہدم کر کے رکھ دیا۔

Published: undefined

ناگپور اور پانچ دیگر ضلع پریشد کے لیے انتخابات منگل کے روز ہوئے تھے اور نتیجہ بدھ کے روز برآمد ہوا۔ ناگپور میں بی جے پی نے 15 سیٹیں جب کہ شیوسینا کو ایک سیٹ ملی۔ ایک سیٹ پر آزاد امیدوار کو کامیابی ملی۔ کانگریس کو 31 سیٹوں پر جب کہ این سی پی کو 10 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی۔ اس طرح دیکھا جائے تو بی جے پی کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔

Published: undefined

اس الیکشن میں بی جے پی کے لیے حیرانی کی بات یہ بھی رہی کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری کے آبائی گاؤں ناگپور ضلع کے دھاپے واڈا مین ضلع پریشد سیٹ پر بھی بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کانگریس امیدوار مہندر ڈونگرے نے دھاپے واڈا سیٹ پر ہوئے الیکشن میں بی جے پی امیدوار ماروتی سوم کور پر فتح حاصل کی۔ انتخابی افسر کے مطابق کانگریس امیدوار مہندر ڈونگرے کو 9444 ووٹ ملے جب کہ بی جے پی امیدوار ماروتی سوم کور کو 5501 ووٹ ملے۔

Published: undefined

دوسری طرف پنچایت سمیتی الیکشن میں بھی کانگریس نے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کی ہیں۔ خبروں کے مطابق کانگریس نے 57 سیٹیں، این سی پی نے 21 سیٹیں، بی جے پی نے 25 سیٹیں اور شیو سینا نے 7 سیٹیں جیتی ہیں۔ 4 سیٹوں پر آزاد امیدواروں کو کامیابی ملی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined