
علامتی تصویر
مہاراشٹر ریاستی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ (ایم ایس بی ایس ایچ ایس ای)، پونے نے ہفتہ کے روز ایچ ایس سی (بارہویں) بورڈ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ نتائج پونے، ناگپور، چھترپتی سمبھاجی نگر، ممبئی، کولہاپور، امراوتی، ناسک، لاتور اور کونکن علاقوں کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ اس سال جن طلبا و طالبات نے بارہویں (انٹرمیڈیٹ) بورڈ امتحان میں شرکت کی تھی اور نتائج کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، وہ اب بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر جا کر اپنا ریزلٹ دیکھنے کے ساتھ ساتھ مارک شیٹ بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
مہاراشٹر 12ویں بورڈ کے نتائج آن لائن سرکاری ویب سائٹس کے علاوہ طلبا و طالبات ’ڈیجی لاکر‘ کے ذریعے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ جاری کردہ نتائج کے مطابق اس سال طلبا کا مجموعی کامیابی کا تناسب 89.79 فیصد درج کیا گیا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے کم ہے۔ گزشتہ سال کامیابی کا تناسب 91.88 فیصد تھا، جس میں لڑکیوں کا پاسنگ فیصد 94.54 اور لڑکوں کا 89.51 فیصد رہا تھا۔
Published: undefined
اس سال بھی لڑکیوں نے سبقت حاصل کرتے ہوئے 93.15 فیصد کے ساتھ لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جبکہ لڑکوں کا کامیابی کا تناسب 86.80 فیصد درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم ایس بی ایس ایچ ایس ای کی جانب سے مہاراشٹر بورڈ 12ویں کے امتحانات 9 ڈویژنز میں 10 فروری سے 11 مارچ کے درمیان منعقد کیے گئے تھے، جن میں 15 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات شریک ہوئے تھے۔ اس سال مہاراشٹر ایچ ایس سی بورڈ امتحانات میں کونکن خطے کی کارکردگی علاقائی سطح پر سب سے بہتر رہی، جبکہ لاتور خطے کا کامیابی کا تناسب سب سے کم رہا۔ کونکن کا کامیابی کا تناسب 94.14 فیصد جبکہ لاتور کا 84.14 فیصد درج کیا گیا۔
Published: undefined
مہاراشٹر بورڈ 12ویں کے نتائج چیک کرنے کے لیے امیدوار سب سے پہلے ایم ایس بی ایس ایچ ایس ای کی سرکاری ویب سائٹ پر جائیں۔ ہوم پیج پر موجود ریزلٹ لنک پر کلک کریں، پھر اپنے لاگ اِن کی تفصیلات درج کر کے سبمٹ کریں۔ اس کے بعد نتیجہ اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا۔ ریزلٹ دیکھنے کے بعد مارک شیٹ ڈاؤن لوڈ کر لیں اور مستقبل کے لیے اس کا پرنٹ آؤٹ محفوظ رکھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined