قومی خبریں

مسلم خواتین کو عصمت دری کی دھمکی دینے والا مہنت بجرنگ منی داس ضمانت ملنے کے بعد جیل سے رہا

ضلع جج کی جانب سے ہفتہ کے روز مہنت کو ضمانت دی گئی اور اتوار کی صبح اسے جیل سے رہا کر دیا گیا۔ مہنت کو 13 اپریل کو رام نریش نامی شخص کی طرف سے درج شکایت کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا-

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سیتاپور: اتر پردیش کے سیتا پور کی ایک عدالت نے نفرت انگیز تقریر کرنے اور مسلم خواتین کی عصمت دری کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار مہارشی شری لکشمن داس اداسین آشرم کے مہنت بجرنگ مُنی داس کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ ضلع جج سنجے کمار نے ہفتہ کے روز مہنت کی ضمانت منظور کی اور اسے اتوار کی صبح جیل سے رہا کر دیا گیا۔ داس کے خلاف رام نریش نامی شخص کی طرف سے شکایت درج کرنے کے بعد 13 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Published: undefined

جیل سے رہائی کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مہنت نے کہا کہ وہ اپنے مذہب اور خواتین کا دفاع جاری رکھے گا، اس کے لئے اسے ہزار بار جیل کیوں نہ جانا پڑے۔ مہنت بجرنگ منی نے کہا، ’’میں نے جو کہا اس کا مجھے کوئی احساس جرم نہیں ہے اور نہ ہی مجھے کسی بات پر کوئی افسوس ہے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بجرنگ منی داس نے 2 اپریل کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی تھی۔ بعد ازاں تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ مہنت کے بیان کی سخت تنقید کی گئی تھی اور پولیس کی جانب سے مہنت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد اس کی معافی مانگنے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined