قومی خبریں

مدھیہ پردیش: گئوکشی کے شبہ میں دو افراد کی ہوئی موب لنچنگ پر سیاست تیز

کمل ناتھ نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حکومت میں قبائلی طبقہ آج سب سے زیادہ غیر محفوظ ہے۔

علامتی تصویر، آئی اے این ایس
علامتی تصویر، آئی اے این ایس 

مدھیہ پردیش میں دو دن قبل گئوکشی کے شبہ میں دو افراد کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا تھا، اب اس معاملے میں سیاست تیز ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ قبائلی طبقہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد کی موب لنچنگ کے بعد کانگریس نے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت میں قبائلیوں پر مظالم میں اضافہ ہوا ہے، حالانکہ بی جے پی اس طرح کے الزامات کو مسترد کر رہی ہے۔

Published: undefined

دراصل سیونی ضلع میں دو دن پہلے گئوکشی کے شبہ میں دو قبائلیوں کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس تعلق سے کانگریس ریاستی صدر کمل ناتھ نے قبائلی طبقہ پر بڑھتے مظالم کو لے کر طنز کسا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’شیوراج، آپ کی حکومت آئندہ انتخابات کو دیکھتے ہوئے گزشتہ کچھ وقت سے قبائلی طبقہ کو لبھانے کے لیے، اس طبقہ کی عظیم ہستیوں کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کر عالیشان تقاریب کا انعقاد کر، خود کو اس طبقہ کا مخلص ظاہر کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ لیکن بہتر ہو کہ ان تقاریب، انعقادات کی جگہ آپ آج قبائلی طبقہ کو مناسب عزت اور سیکورٹی فراہم کریں۔‘‘

Published: undefined

کمل ناتھ نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حکومت میں قبائلی طبقہ آج سب سے زیادہ غیر محفوظ ہے۔ ان کے ساتھ ریاست میں استحصال پر مبنی واقعات روز پیش آ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ریاست کے کئی حصوں میں قبائلی طبقہ کے ساتھ استحصال کے واقعات پیش آئے ہیں۔ کمل ناتھ نے الزام عائد کیا کہ سیونی کے واقعہ کے کچھ ملزمین کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ایسی شکایتیں لگاتار مل رہی ہیں۔ انھوں نے شیوراج حکومت سے یہ سوال بھی کیا کہ ’’ملزمین پر آخر آپ کا بلڈوزر کب چلے گا؟‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز