قومی خبریں

منشیات مخالف مہم شروع کرے گی حکومت: کمل ناتھ

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج کہا کہ ریاستی حکومت خوردنی اشیاء میں ملاوٹ کے خلاف مہم کے بعد اب نوجوانوں کے مستقبل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے منشیات مخالف مہم شروع کرے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج کہا کہ ریاستی حکومت خوردنی اشیاء میں ملاوٹ کے خلاف مہم کے بعد اب نوجوانوں کے مستقبل کو تحفظ دینے کے لئے منشیات مخالف مہم شروع کرے گی۔

Published: undefined

کمل ناتھ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 75 ویں سالگرہ پر مقامی رویندر بھون میں منعقد پروگرام میں نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے ۔ اس دوران انہوں نے ایک طالب علم کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملاوٹ کے خلاف ’شدھ کے لئے یدھ ‘ مہم شروع کی ہے ، لیکن اس میں سماج کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اب منشیات مخالف مہم شروع کرنے جا رہی ہے ۔

Published: undefined

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صرف ’اچیومنٹ‘ نہیں، بلکہ ’فل فلمنٹ‘ کو اپنا ہدف بنانا چاہیے ۔ نوجوان غور کریں کہ انہوں نے سماج اور کنبے کے لئے کیا کیا ۔ ریاست میں صنعت کاری کو اپنی ترجیح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں میں اعتماد کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس میں کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

Published: undefined

ترقی کے چھندواڑہ ماڈل کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے چھندواڑہ میں روزگار بڑھانے کے لئے تقریبا 12-13 سال پہلے اسکل سینٹر کے بارے میں سوچا اور اس سمت میں کام شروع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب دنیا میں سب سے زیادہ اسکل سینٹر چھندواڑہ میں ہیں۔اسی دوران انہوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم اور تعلیم میں فرق ہے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined