قومی خبریں

مدھیہ پردیش انتخابات: تشہیر کے آخری دن کمل ناتھ نے دکھائی طاقت، مرینا روڈ شو میں امنڈا جم غفیر

اس بیچ ریاست میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مرکزی اپوزیشن کانگریس انتخابی مہم کے آخری دن آج پوری طاقت سے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

تشہیر کے آخری دن کمل ناتھ نے دکھائی طاقت
تشہیر کے آخری دن کمل ناتھ نے دکھائی طاقت 

بھوپال: مدھیہ پردیش میں کورونا بحران کے بیچ 28 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم آج شام بجے ختم ہوجائے گی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد امیدوار گھرگھر جاکر لوگوں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ان تمام 28 اسمبلی حلقوں میں 3 نومبر کو ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوکر شام 6 بجے تک جاری رہے گی اور ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔ ان تمام علاقوں میں 12 وزراء سمیت 355 امیدواروں کی قسمت داؤ پر لگی ہے۔

Published: undefined

اس بیچ ریاست میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مرکزی اپوزیشن کانگریس انتخابی مہم کے آخری دن آج پوری طاقت سے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، سینئر رہنما جیوتیرادتیہ سندھیا اور دیگر بی جے پی رہنما پارٹی امیدواروں کے حق میں آخری دن اور زور لگا رہے ہیں۔ وہیں سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ بھی آخری دن ضلع مورینا میں کانگریس کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ وہیں سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ بھی آخری دن ضلع مورینا میں کانگریس کے حق میں انتخابی مہم چلائی اور روڈ شو کیا۔

Published: undefined

کمل ناتھ کا مرینا میں روڈ شو

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما کمل ناتھ نے مرینا حلقہ اسمبلی سے کانگریس کے امیدوار راکیش ماوئی کے حق میں روڈ شو کیا۔ روڈ شو کے دوران کمل ناتھ کا قافلہ شہر کے مختلف راستوں سے گزرتا ہوا جیواجی گنج واقع اگرسین پارک پہنچا اور وہاں اگرسین کے مجسمے پر کمل ناتھ نے گلپوشی کی۔ ان کے ساتھ روڈ شو میں کانگریس کے اسٹار تشہیر کار اچاریہ پرمود کرشنن، ریاستی کانگریس کے ایگزیکٹو چیئرمین رام نیواس راوت اور کانگریس کے امیدوار راکیش ماوئی اور بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان موجود تھے۔

Published: undefined

روڈ شو کے اختتام کے بعد سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں میں سچ اور جھوٹ کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چنبل کے لوگوں کا خون گرم ہے، بغاوت کر سکتے ہیں لیکن غداری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے ووٹر تین نومبر کو مدھیہ پردیش کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined