قومی خبریں

مدھیہ پردیش انتخاب: مرکزی وزیر پھگن کلستے کو کانگریس امیدوار نے دی شکست

ووٹ شماری کے درمیان رجحانوں میں بی جے پی ایک بڑی جیت کی طرف بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، لیکن پارٹی کو کچھ بڑے جھٹکے بھی لگے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>پھگّن سنگھ کلستے، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

پھگّن سنگھ کلستے، تصویر سوشل میڈیا

 

مدھیہ پردیش میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور بی جے پی رجحانوں میں ایک بڑی جیت کی طرف بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ تازہ رجحانوں میں جہاں بی جے پی 150 سے زائد سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے، وہیں کانگریس تقریباً 70 سیٹوں پر آگے ہے۔ حالانکہ کچھ سیٹوں پر بی جے پی اور کانگریس امیدواروں کے درمیان بہت کم ووٹوں کا فاصلہ ہے۔ اس درمیان بی جے پی کے لیے ایک بُری خبر سامنے آئی ہے۔ مرکزی وزیر پھگن سنگھ کلستے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Published: undefined

پھگن سنگھ کلستے نے مدھیہ پردیش کی نواس اسمبلی سیٹ سے قسمت آزمائی کی تھی جہاں کانگریس امیدوار نے انھیں شکست فاش دے دی ہے۔ کانگریس امیدوار چین سنگھ برکڑے نے 9723 ووٹوں کے فرق سے انھیں ہرایا۔ پھگن سنگھ ان لیڈروں میں شامل ہیں جنھیں بی جے پی نے مرکز سے سیدھے مدھیہ پردیش بھیجا تھا۔ شروعاتی رجحانوں میں ہی وہ 8 ہزار ووٹوں سے پیچھے چل رہے تھے اور پھر اس فرق کو وہ کم نہیں کر سکے۔ قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ بی جے پی کے معروف لیڈر نروتم مشرا بھی دَتیا اسمبلی سیٹ سے پیچھے چل رہے ہیں۔ انھیں کانگریس امیدوار بھارتی راجندر سے زبردست ٹکر مل رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پھگّن سنگھ کلستے فی الحال مرکز میں وزیر مملکت برائے دیہی ترقی و اسپتال ہیں۔ پھگن سنگھ کا نام اس لیے بھی سرخیوں میں رہا کیونکہ شیوراج سنگھ چوہان کی جگہ انھیں وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جاتا رہا ہے۔ حالانکہ اب ایسے قیاس ختم ہی ہو گئے معلوم پڑ رہے ہیں۔ 2019 میں پھگن سنگھ کلستے منڈلا پارلیمانی حلقہ سے جیت کر پارلیمنٹ پہنچے تھے۔ وہ اس سے قبل 1996 سے 2009 تک منڈلا لوک سبھا حلقہ سے ہی رکن پارلیمنٹ رہے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined