قومی خبریں

مدھیہ پردیش میں ایل پی جی بحران! ساگر میں گھنٹوں قطار میں کھڑے آٹو ڈرائیور پریشان، پمپ سیل ہونے سے مشکلات میں اضافہ

اس دوران آٹورکشا یونین کے صدر پپو تیواری نے انتظامیہ کے دعوؤں پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ گیس کی وافر دستیابی کا دعویٰ کرتی ہے لیکن زمینی حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

<div class="paragraphs"><p> علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے سبب ملک کے مختلف حصوں پٹرولیم مصنوعات کے بحران کی خبروں کے درمیان مدھیہ پردیش کے ساگر میں ایل پی جی گیس کی قلت کی خبریں سامنے آرہی ہیں جس کی وجہ یہاں آٹو ڈرائیوروں کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ وہیں دوسری طرف ایک گیس پمپ سیل ہونے کے بعد دوسرے پمپوں پر لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جس سے ڈرائیوروں کا ذریعہ معاش بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

Published: undefined

ساگر شہر میں ان دنوں آٹورکشا چلانے والوں کے سامنے ایل پی جی گیس کا سنگین مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ تیلی تراہا (تیگڈا) میں واقع آگم ایل پی جی گیس پمپ پر صبح سے ہی آٹو کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ شدید گرمی میں آٹو ڈرائیوروں کو کئی کئی گھنٹے قطار میں کھڑے رہ کر گیس بھروانے کے لیے مجبور ہونا پڑرہا ہے۔

Published: undefined

اس دوران آٹورکشا یونین کے صدر پپو تیواری نے انتظامیہ کے دعوؤں پر ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ گیس کی وافر دستیابی کا دعویٰ کرتی ہے لیکن زمینی حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ کئی ڈرائیور گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد بھی ریفلنگ کیے بغیر واپس جانے پر مجبور ہیں جس سے ان کی روزی روٹی براہ راست متاثر ہورہی ہے۔

Published: undefined

معلومات کے مطابق راحت گڑھ بس اسٹینڈ پر واقع ایک ایل پی جی گیس پمپ پر اوور چارجنگ کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ اس پر ساگر کلکٹر سندیپ جی آر کی ہدایت پر پمپ کو سیل کر دیا گیا۔ ایک بڑا پمپ بند ہونے سے دوسرے پمپوں پر دباؤ بڑھ گیا جس سے گیس کی قلت مزید بڑھ گئی۔ آٹو یونین نے کلکٹر سے مداخلت کرکے جلد مسئلے کو حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ یونین کا کہنا ہے کہ اگر گیس کی قلت کو دور نہیں کیا گیا تو آٹو ڈرائیوروں کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس دوران سندر یادو، راجیش شکلا، مونو خان، اور پون کھٹک سمیت کئی ڈرائیور موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined