قومی خبریں

شاہانہ شادیوں پر ایل پی جی کا سایہ، ‏زیادہ خرچ سے بچنے کے لیے کورٹ میرج میں اچانک ہوا اضافہ

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایک طرف گیس کی قلت ہے تو دوسری طرف کچھ بینکوئٹ ہال ڈیزل ایندھن کے نام پراضافی چارج کر رہے ہیں جس سے شادی کے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے حالات میں سادہ شادی بہترین آپشن ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایل پی جی سلنڈر کے لیے لائن (فائل فوٹو)</p></div>

ایل پی جی سلنڈر کے لیے لائن (فائل فوٹو)

 

ویڈیو گریب

قومی راجدھانی میں ایل پی جی سلنڈر کی قلت نے شادیوں کے دسترخوان پر تو پہلے ہی قینچی چلا دی ہے، اب تو لوگ اس بحران سے نجات حاصل کرنے کے لیے میرج ہال کے بجائے مندر میں اور کورٹ میرج کے ذریعہ سادگی سے شادیوں پر زور دے رہے ہیں۔ گیس کی قلت اور مہنگے سلنڈروں کے خرچ سے بچنے کے لیے شادیاں ملتوی نہیں کی جاسکتی ہیں اس لیے لوگ ایسے متبادل اختیار کر رہے ہیں۔

Published: undefined

ایل پی جی کی دستیابی میں کمی کی وجہ سے بینکوئٹ ہال اور کیٹرنگ سروسز کو متاثر ہو رہی ہیں۔ گیس کی قلت کے باعث کئی مقامات پر بڑی تقریبات ناممکن ہوتی جارہی ہیں، جس سے لوگوں کو متبادل انتظامات کرنے پڑ رہے ہیں۔ ایسے حالات میں دولہا اور دلہن پہلے اپنی شادی عدالت میں رجسٹر کر وارہے ہیں اور بعد میں محدود لوگوں کی موجودگی میں خاندان کے مندروں میں شادی کر رہے ہیں۔

Published: undefined

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایک طرف گیس کی قلت ہے تو دوسری طرف کچھ بینکوئٹ ہال ڈیزل ایندھن کے نام پر اضافی چارج کر رہے ہیں جس سے شادی کے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے حالات میں سادہ شادی بہترین آپشن ہے۔ دہلی کے وکلاء نے بھی بتایا کہ حالیہ دنوں میں کورٹ میرج کے معاملات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔  ساکیت اور تیس ہزاری عدالتوں میں پہلے کے مقابلے زیادہ جوڑے اپنی شادیاں رجسٹر کروا رہے ہیں۔ اگر ایل پی جی کا بحران جلد حل نہ کیا گیا تو مستقبل میں سادہ اور محدود تقریبات کا رجحان تیزی سے روایتی شادیوں کی جگہ لے سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined