قومی خبریں

لو فلور بس خریداری معاملہ: مودی حکومت نے سی بی آئی تفتیش کی سفارش کی

دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے ایک ہزار لو فلور بسوں کی خرید کے لیے 850 کروڑ روپے کا کنٹریکٹ کیا تھا جبکہ 12 برسوں تک اس کے سالانہ دیکھ بھال کے 3412 کروڑ روپے کا کنٹریکٹ کیا گیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ایک ہزار لو فلور بسوں کی خریداری اور سالانہ دیکھ بھال کنٹریکٹ کے معاملے میں خامیوں کی جانچ قومی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کی سفارش کی ہے۔ وزارت نے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) انل بیجل کے ذریعے تشکیل کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر معاملے کی تفتیش سی بی آئی سے کروانے کی سفارش کی ہے۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں خرید اور دیکھا بھال کنٹریکٹ میں کچھ خامیوں کی بات کی ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزارت داخلہ میں ایڈیشنل چیف گووند موہن نے دہلی کے چیف سکریٹری وجے دیو کو خط لکھ کر اس فیصلے سے آگا ہ کروایا ہے۔ دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے ایک ہزار لو فلور بسوں کی خرید کے لیے 850 کروڑ روپے کا کنٹریکٹ کیا تھا جبکہ 12 برسوں تک اس کے سالانہ دیکھ بھال کے 3412 کروڑ روپے کا کنٹریکٹ کیا گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی یونٹ اس سودے میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے لمبے عرصے سے سوال اٹھا رہی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined