قومی خبریں

بینک سے ایک کروڑ روپے لوٹے، پھر بیوی کے نام زمین خریدی، فلمی انداز میں سازش رچی

سی سی ٹی وی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریکی کرنے آئی خاتون اور ڈاکو اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کا بہانہ کر رہے ہیں۔ اس دوران وہ بینک کے اندر جھانک کر صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

بہار کے حاجی پور میں پولیس اہلکار کے بیٹے نے بینک سے ایک کروڑ روپے لوٹ کر بیوی کے نام مہنگی زمین خرید لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ایک خاتون بھی ملوث ہے، جس نے ڈکیتی سے قبل بینک میں ریکی کی تھی۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا، جس کی بنیاد پر 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق بہار کے ویشالی ضلع کے لال گنج میں واقع ایکسس بینک سے تقریباً ایک کروڑ روپے لوٹ لیے گئے۔ یہ واقعہ یکم اگست کو پیش آیا۔ اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ صبح جب بینک کھلا تو ایک خاتون کو ریکی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے کچھ دیر بعد 4 ڈاکو بینک سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ کر لے گئے۔ اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار کا بیٹا بھی ملوث ہے جس نے لوٹی ہوئی رقم سے اپنی بیوی کے نام زمین خریدی تھی۔

Published: undefined

معلومات کے مطابق، ملازمین لال گنج کے ایکسس بینک میں کام شروع کرنے والے تھے۔ اسی وقت ڈاکوؤں کا ایک گروہ بینک میں گھس آیا تھا۔ سب سے پہلے ایک ڈاکو اپنی خاتون ساتھی کے ساتھ بینک کے مین گیٹ پر واقع اے ٹی ایم کے قریب پہنچا۔ اے ٹی ایم سے کیش نکالنے کے بہانے بینک میں جھانکا۔

Published: undefined

اس واقعے کی سی سی ٹی وی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریکی کرنے آئی خاتون اور ڈاکو اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کا بہانہ کر رہے ہیں۔ اس دوران وہ بینک کے اندر جھانک کر صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined