قومی خبریں

’سرکاری پیسے کا غلط استعمال دیکھ لیں‘، سرکاری کیلنڈر میں وزیر کے اہل خانہ کی تصویر پر آر جے ڈی نے حکومت کو بنایا ہدف تنقید

آر جے ڈی نے وزیر سنجے سنگھ کے متعلق ’ایکس‘ ہینڈل پر لکھا کہ ’’خود نمائی کے معاملے میں تو انہوں نے وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;<a href="https://x.com/RJDforIndia">@RJDforIndia</a></p></div>

تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @RJDforIndia

 

بہار کے محکمہ صحت عامہ و انجینئرنگ کے وزیر سنجے سنگھ ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ ریاست کی اہم اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے ایک کیلنڈر کے حوالے سے نتیش حکومت کے اس وزیر کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ سنجے سنگھ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کیلنڈر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے آر جے ڈی نے طنز کستے ہوئے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’سرکاری پیسے کا کیسے غلط استعمال ہوتا ہے، اس کا نمونہ دیکھ لیجیے۔ یہ بہار حکومت کا کیلنڈر ہے یا وزیر کی اپنی پرائیویٹ فیکٹری کا؟‘‘

Published: undefined

ریاست کی سیاست میں ان دنوں وزیر سنجے سنگھ کے محکمے کی جانب سے جاری کردہ کیلنڈر کو لے کر زبردست بحث جاری ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کیلنڈر میں چھپی تصاویر میں سنجے سنگھ اپنے اہل خانہ کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اسی کے متعلق آر جے ڈی نے سوشل میڈیا پر 4 تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سرکاری پیسے کا کیسے غلط استعمال ہوتا ہے، اس کا نمونہ دیکھ لیجیے۔‘‘

Published: undefined

آر جے ڈی نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر مزید لکھا کہ ’’بہار حکومت کے ’پی ایچ ای ڈی‘ کے وزیر سنجے سنگھ اپنے محکمے کے کیلنڈر میں اپنے خاندان اور بچوں کی تصاویر لگوا کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ یہ بہار حکومت کی وزارت کا کیلنڈر ہے یا وزیر جی کی اپنی پرائیویٹ فیکٹری کا؟‘‘ پارٹی نے طنز کستے ہوئے مزید لکھا کہ ’’خود نمائی کے معاملے میں تو انہوں نے وزیراعظم مودی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جب کوئی پارٹی زمینی کارکنوں کو چھوڑ کر سیٹھوں میں وزارتیں ریوڑیوں کی طرح بانٹے گی، تو یہی ہوگا۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ وزیر سنجے سنگھ چراغ پاسوان کی پارٹی ’لوک جن شکتی پارٹی‘ (رام ولاس پاسوان) کے لیڈر ہیں اور ایل پی جی کوٹے سے وزیر بنے ہیں۔ گزشتہ سال بہار میں ہوئے اسمبلی انتخاب میں انہوں نے ویشالی ضلع کی مہوا سیٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ سنجے سنگھ نے اسمبلی انتخاب میں آر جے ڈی کے مکیش کمار روشن کو ہرایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined