قومی خبریں

پرینکا گاندھی نے کانپور میں کیا روڈ شو، امیٹھی میں لیا انتخابی تیاریوں کا جائزہ

کانگریس کی قومی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعہ کے روز کانپور میں روڈ شو کیا۔ انہوں نے یہاں سے کانگریس کے امیدوار شری پرکاش جائسوال کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس کی قومی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعہ کے روز کانپور میں روڈ شو کیا۔ انہوں نے یہاں سے کانگریس کے امیدوار شری پرکاش جائسوال کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔

کانپور پہنچنے پر پرینکا گاندھی کا چکیریئر پورٹ پر پارٹی کارکنان نے استقبال کیا اس کے بعد وہ کار کے ذریعے گھنٹہ گھر پہنچیں، جہاں سے انہوں نے روڈ شو کی شروعات کی۔ اس کے بعد وہ پھول باغ پہنچیں جہاں انہوں نے ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ ان کا روڈ شو بڑے چوراہے پر اختتام پزیر ہوا۔

Published: undefined

گھنٹہ گھر پر ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’یہ انقلابیوں کی سرزمین ہے ۔ اس شہر سے ہماری دادی اور والد کا گہرا ناطہ ہےاور یہ میرا مائیکا ہے، لہذا آپ اپنی بیٹی کی باتیں سنیں اور لوک سبھا انتخابات میں جھوٹ کے بجائے سچائی کے حق میں ووٹ کریں۔‘‘

Published: undefined

روڈ شو کے دوران سڑک کے دونوں طرف بھاری تعداد میں لوگ جمع تھے یہاں تک کہ گھروں کی چھتوں پر بھی ہجوم نظر آ رہا تھا۔ پرینکا گاندھی نے لگاتار لوگوں کو ہاتھ ہلا کر خیرمقدم کیا۔

پرینکا گاندھی نے آج ہی امیٹھی کا بھی دورہ کیا ، جہاں 2017 اسمبلی انتخابت کے دوران بی جے پی کا دامن تھام لینے والے وجے پاسی نے پرینکا کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔ اسے بی جے پی کے لئے بڑا جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

امیٹھی میں انتخابی کارروائیوں کا جائزہ

قبل ازیں پرینکا گاندھی نے پارٹی صدر اور اپنے بھائی راہل گاندھی کے پارلیمانی حلقہ انتخاب امیٹھی کا دورہ کیا۔ یہاں انہوں نے گوری گنج میں اقع راطہ عامہ کے دفتر میں پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے بات چیت کر کے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران راجیہ سبھا کے سابق رکن پرمود تیواری، ایم ایل سی دیپک سنگھ کے ساتھ کئی عوامی نمائندگان موجود رہے۔

ایم ایل سی دیپک سنگھ نے بتایا کہ پرینکا گاندھی نے زونل، ضلع، پنچایت اور بوتھ سطح کے کارکنان سے میٹنگ کی اور امیٹھی کی صورت حال پر معلومات لیں۔ دیپک کے مطابق پرینکا گاندھی نے تمام کارکنان سے بوتھ کو مضبوط کرنے کو کہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کانگریس حکومت کے کام کی تشہیر کر کے ووٹ مانگنے کے لئے کہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined