قومی خبریں

لوک سبھا: ’ملک میں ایک ہی شخص ہے جو مودی حکومت کے سامنے نہیں جھکا‘، پرینکا نے کی راہل گاندھی کی تعریف

لوک سبھا میں پرینکا نے کہا کہ مودی حکومت نے اسپیکر کی آزادی چھین لی ہے۔ یہ لوگ ہر ادارہ کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم ہر اس ادارہ کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں، جن پر ہندوستان کی جمہوریت ٹکی ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>لوک سبھا میں اپنی بات رکھتی ہوئی پرینکا گاندھی، ویڈیو گریب</p></div>

لوک سبھا میں اپنی بات رکھتی ہوئی پرینکا گاندھی، ویڈیو گریب

 

کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے آج لوک سبھا میں اپنی بات رکھتے ہوئے حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کی خوب تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایک ہی شخص ہے اس ملک میں، جو 12 سالوں میں ان کے (مودی حکومت کے) سامنے جھکا نہیں ہے۔ وہ حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی جی ہیں۔‘‘ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ’’وہ ایوان میں کھڑے ہو کر بے جھجک سچ بولتے ہیں، اور سچ ان سے (برسراقتدار طبقہ سے) ہضم نہیں ہوتا ہے۔‘‘

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ احاطہ میں میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے بھی موجودہ حالات پر راہل گاندھی کے تبصرہ کو بہت اہم قرار دیا۔ جب ایک میڈیا اہلکار نے پرینکا سے سے اس بات پر رد عمل حاصل کرنے کی کوشش کی کہ راہل گاندھی نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بڑھنے کی بات کہی تھی جو ثابت ہوئی، تو جواب میں انھوں نے کہا کہ ’’راہل گاندھی جی نے جو کہا ہے، وہ سچ ہوا ہے۔‘‘ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ’’آنے والے وقت میں بحران مزید بڑھے گا۔ ایک طرف مودی حکومت تجارتی معاہدہ میں امریکہ کے آگے جھک گئی ہے، دوسری طرف جنگ جاری ہے۔ اس سے ملک میں بحران بڑھے گا۔‘‘

Published: undefined

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے مودی حکومت کے طریقۂ کار کو بھی نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’مودی حکومت نے اسپیکر کی آزادی چھین لی ہے۔ یہ لوگ ہر ادارہ کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم ہر اس ادارہ کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں، جن کے اوپر ہندوستان کی جمہوریت ٹکی ہوئی ہے۔ بی جے پی کے لوگوں کو یہی باتیں ہضم نہیں ہوتی ہیں، اس لیے وہ ایوان کو ایشوز سے بھٹکانے کی کوشش کرتے ہیں۔‘‘ انھوں نے آگے کہا کہ ’’میری دادی اندرا جی کہتی تھیں، کوئی نقلی بننے کی کوشش کرے یا جھوٹی شبیہ دکھائے، ملک کی عوام ایک دن اس کی حقیقت جان ہی جائے گی۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے میڈیا اہلکاروں سے کہا کہ ’’میرے بھائی راہل گاندھی ہمیشہ سچ بولتے ہیں۔ وہ ملک میں ایک ہی شخص ہیں جو مودی حکومت کے آگے جھکے نہیں ہیں۔ بی جے پی نے انھیں روکنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کر دیے۔ سوشل میڈیا پر تشہیری مہم چلائی، لیکن حقیقت سب کے سامنے ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آج لوگ دیکھ رہے ہیں کہ راہل گاندھی سچ بولنے سے پیچھے نہیں ہٹتے، اس لیے اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو ان کے سچ سے ڈر لگتا ہے۔‘‘

Published: undefined

کسانوں کے لیے پیدا مشکل حالات کا ذکر بھی پرینکا گاندھی نے میڈیا اہلکاروں کے سامنے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمارے کسان پریشان ہیں، ملک کی ساری جائیداد اڈانی-امبانی کو دے دی گئی ہے، لیکن اس بارے میں سوال پوچھنے پر حکومت سے کوئی جواب نہیں دیتا۔‘‘ انھوں نے اس بات پر حیرانی ظاہر کی کہ پارلیمنٹ میں وندے ماترم پر بحث ہوتی، نہرو جی اور اندرا جی کی باتیں اٹھائی جاتی ہیں، لیکن مہنگائی، بے روزگاری، تجارتی معاہدہ جیسے اہم ایشوز پر بحث نہیں ہوتی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined