قومی خبریں

لوک سبھا انتخاب: کنہیا کمار کی انتخابی مہم میں کانگریس اور عآپ کارکنان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے

دیوندر یادو نے کہا کہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے کارکنان آپسی تال میل قائم کریں اور لوگوں سے ملاقات کریں، میٹنگیں کریں، ہر بوتھ کے ووٹرس سے رابطہ کریں، انہیں انڈیا اتحاد کا ایجنڈا بتائیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر: پریس ریلیز</p></div>

تصویر: پریس ریلیز

 

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ سے انڈیا اتحاد اور کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر کنہیا کمار کی حمایت میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کارکنان کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ایم ٹی این ایل گراؤنڈ، سی بلاک یمنا وہار میں آج ایک انتہائی اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں آپ اور کانگریس پارٹی کے لیڈران نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح دونوں پارٹیوں کے کارکنان پارلیمانی حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں اور انڈیا اتحاد کے امیدوار کے حق میں کام کرتے ہوئے جیت کا ماحول تیار کریں۔

Published: undefined

میٹنگ سے قبل دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو اور کانگریس امیدوار ڈاکٹر کنہیا کمار کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر دیوندر یادو نے کہا کہ آج نہ صرف دہلی بلکہ پورے ملک میں انڈیا اتحاد کا ذکر لوگوں کی زبان پر ہے۔ لوگ بی جے پی و اس کی عوام مخالف پالیسیوں سے سخت ناراض ہیں اور بدلاؤ کے لیے ذہن تیار کر چکے ہیں۔

Published: undefined

دیویندر یادو میٹنگ میں موجود دونوں پارٹیوں کے لیڈران و کارکنان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کی میٹنگ میں لوگوں کی تعداد بتا رہی ہے کہ شمال مشرقی دہلی کے لوگوں نے ڈاکٹر کنہیا کمار کو کامیاب بنانے کا من بنا لیا ہے۔ جگہ جگہ میٹنگوں میں لوگوں کا انڈیا اتحاد کے تئیں جو نظریہ دیکھنے کو مل رہا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم دہلی کی تمام سات لوک سبھا سیٹوں پر جیت رہے ہیں۔

Published: undefined

دیوندر یادو نے میٹنگ میں شریک سبھی لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے کارکنان آپسی تال میل قائم کریں اور لوگوں سے ملاقات کریں۔ وہ میٹنگیں کریں، ہر بوتھ کے ووٹروں سے رابطہ کریں اور انہیں انڈیا اتحاد کا ایجنڈا بتائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کارکنان کو زمینی سطح پر بی جے پی حکومت کی گزشتہ 10 سال کی ناکامیوں اور سماج میں انتشار پھیلانے کی بی جے پی کی پالیسی کو اجاگر کر کے عوام کو سچائی سے آگاہ کرنا ہوگا۔ دیوندر یادو نے سبھی پارٹی کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پورے پارلیمانی حلقے کے ہر ووٹرس سے ملیں اور انہیں کانگریس کے نظریہ و پالیسیوں کے بارے میں بتائیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ  کانگریس کے ’نیائے سنکلپ‘ میں 5 ’نیائے‘ شامل ہیں اور سبھی میں 5-5 گارنٹیاں ہیں۔ مجموعی طور پر یہ 25 گارنٹیاں یعنی ضمانتیں ہیں جس کو انڈیا اتحاد کی حکومت بنتے ہی عوام کی سہولت کے لئے نافذ کیا جائے گا۔ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پھیلانا بہت ضروری ہے۔

Published: undefined

اس موقع پر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیوندر یادو کے علاوہ دہلی انچارج دیپک بابریا، الیکشن مینجمنٹ اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین سبھاش چوپڑا، شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر نریندر ناتھ، سابق ایم ایل اے انل بھاردواج، وجے لوچو، عآپ رکن اسمبلی دلیپ پانڈے، سنجیو جھا، سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد، سابق رکن اسمبلی حسن احمد، بھیشم شرما، ویر سنگھ ڈھینگان، بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد، کروال نگر ضلع صدر آدیش بھاردواج، علی مہدی، ایس پی سنگھ، اروند سنگھ، پرمود تیاگی، سابق ضلع صدر کیلاش جین، دہلی سیوا دل کے سابق آرگنائزر دنیشور تیاگی کے علاوہ کثیرتعداد میں عام آدمی پارٹی و کانگریس کارکنان موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined