قومی خبریں

ہریانہ میں لاک ڈاؤں نہیں لگے گا، وزیر اعلیٰ کھٹر کا اعلان

ریاست میں بڑھتے ہوئے کورونا معاملوں کے پیش نظر ہریانہ حکومت محتاط ہو گئی ہے اور اس نے اس وبا کو روکنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

منوہر لال کھٹر، تصویر آئی اے این ایس
منوہر لال کھٹر، تصویر آئی اے این ایس 

چنڈی گڑھ: ریاست میں بڑھتے ہوئے کورونا معاملوں کے پیش نظر ہریانہ حکومت محتاط ہو گئی ہے اور اس نے اس وبا کو روکنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے اپنی زیر صدارت ریاست میں کورونا سے متعلق آج تمام ضلع ڈپٹی کمشنرز ، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور سول سرجنوں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس میں کہا کہ ریاست میں آکسیجن اور وینٹیلیٹرز کی کمی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ بستر بھی کافی تعداد میں دستیاب ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے ریاست میں کورونا کی جانچ اور رابطے کی نشاندہی میں اضافہ کرنے اور اس وبا کو روکنے کے لئے تمام محکموں اور ریاست کے لوگوں کو ایڈوائزری جاری کرنے کی بھی ہدایت دی۔ میٹنگ میں نائب وزیر اعلی دوشینت چوٹالہ اور وزیر صحت انل وج بھی موجود تھے۔

Published: undefined

اس میٹنگ میں شادی کی تقریب کو رات کے بجائے دن میں کرنے ، اس طرح کی تقریبات میں آؤٹ ڈور میں 200 افراد کو اور انڈور میں پچاس لوگوں کی اجازت دی گئی ہے، نوارترا کے دوران پروگرام بھی دن میں کرنے، جنازے میں 20 سے زیادہ افراد شامل نہ ہونے۔ ریاست میں لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع