قومی خبریں

گجرات بلدیاتی انتخابات: امت شاہ نے اہل خانہ کے ساتھ کی ووٹنگ

سبھی بلدیہ میں پچھلی بار برسر اقتدار بی جے پی کا قبضہ تھا۔ ووٹنگ میں تقریباً 54 لاکھ خواتین سمیت ایک کروڑ 14 لاکھ ووٹر حصہ لے سکیں گے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @AmitShah
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @AmitShah 

گاندھی نگر: گجرات کی کل آٹھ میں سے 6 بلدیہ احمد آباد، سورت، راجکوٹ، وڈودرا، جام نگر اور بھاونگر کے آج ہونے والے الیکشن کے لئے سخت سیکورٹی کے درمیان آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی اور اس دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گھر والوں کے ساتھ احمدآباد کے نارائن پورا میں ووٹنگ کی۔

Published: undefined

ان کے ساتھ ان کی بیوی کے علاوہ بیٹے اور انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سکریٹری جے شاہ اور بہو بھی ووٹنگ کرنے کے لئے پہنچی تھی۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پہلے چار گھنٹے میں یعنی صبح گیارہ بجے تک اوسطاً 19 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

Published: undefined

ان سبھی بلدیہ میں پچھلی بار برسر اقتدار بی جے پی کا قبضہ تھا۔ ووٹنگ میں تقریباً 54 لاکھ خواتین سمیت کل قریب ایک کروڑ 14 لاکھ ووٹر حصہ لے سکیں گے۔ اس کے لئے کل 11121 بوتھ بنائے گئے ہیں جن میں سے 1188 بے حد حساس اور 2255 حساس ہیں۔ 63 ہزار سے زیادہ ووٹر اہلکار اور 32 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

کل ملاکر 2276 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 577 بی جے پی کے، 566 اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس،91 نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، 470 عام آدمی پارٹی، 353 دیگر پارٹیوں کے اور 228 آزاد ہیں۔ ریاست کی سب سے بڑی بلدیہ احمدآباد کی ایک سیٹ پر بلا مقابلہ الیکشن ہوچکا ہے۔ ووٹوں کی گنتی 23 فروری کو ہوگی۔ ریاست کی کئی بلدیہ، ضلع پنچایتوں اور تعلقہ پنچایتوں میں 28 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور اس کی گنتی دو مارچ کو ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined