قومی خبریں

اہم خبریں: ای ڈی کی دھمکی کے سبب میتھون بی جے پی میں شامل ہوئے... سوگت رائے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ای ڈی کی دھمکی کے سبب میتھن بی جے پی میں شامل ہوئے، اب ان کا کوئی اعتبار نہیں... سوگت رائے

ٹی ایم سی کے سینئر رہنما سوگت رائے نے کہا کہ میتھن چکرورتی کو بی جے پی کی طرف سے ای ڈی کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے راجیہ سبھا چھوڑ دی اور اب بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کی نہ تو کوئی ساکھ ہے اور نہ ہی لوگوں میں کوئی اثر و رسوخ ہے۔

Published: 07 Mar 2021, 9:36 AM IST

ویشالی میں 26 کارٹن انگریزی شراب کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار

حاجی پور: بہار میں ویشالی ضلع کے پاتے پور تھانہ علاقہ سے پولیس نے پک اپ وین پر لدی 26 کارٹن انگریزی شراب کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر بر ڈی ہاتو کری گاﺅں واقع ایک ٹھکانے پر چھاپے ماری کی گئی۔ اس دوران ایک پک اپ وین پر لدی 26 کارٹن ہریانہ میں تیار انگریزی شراب برآمد کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ موقع سے شراب اسمگلر سبھاش کمار اور اویناش کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ان سے تفتیش کر رہی ہے۔

Published: 07 Mar 2021, 9:36 AM IST

مجھ میں جب تک دم ہے لڑوں گی، چاہے 100 دن لگیں یا 100 سال، پرینکا گاندھی

میرٹھ کے کیلی میں منعقدہ کسان مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہویے پرینکا گاندھی نے متکبر حکومت کے ظلم و ستم کو برداشت کرنے والے کسان بھائیوں کے حق میں لڑتے رہنے کی بات دوہرائی۔

پرینکا گاندھی نے کہا، ’’بھائی راہل نے پارلیمنٹ میں کسانوں کی موت کا ایشو اٹھایا لیکن کسانوں کی موت پر سبھی خاموش رہے۔ پارلیمنٹ میں حزب اقتدار سے کوئی کسانوں کے حق میں کھڑا نہیں ہوا۔ کسانوں کی بے عزتی کی گئی۔ آندولن جیوی اور پرجیوی کہہ کر بے عزتی ہوئی۔‘‘

Published: 07 Mar 2021, 9:36 AM IST

پرینکا گاندھی میرٹھ کی کسان مہا پنچایت میں ٹریکٹر پر سوار ہو کر پہنچیں

میرٹھ کے کیلی گاؤں میں منعقدہ کسان مہا پنچایت میں پرینکا گاندھی ٹریکٹر پر سوار ہو کر پہنچیں ہیں۔ مہا پنچایت میں بڑی تعداد میں کسان شامل ہیں، جو بے صبری سے ان کے خطاب کرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

Published: 07 Mar 2021, 9:36 AM IST

کچھ دیر میں شروع ہوگی کسان مہاپنچایت

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کو کسان پنچایت میں سننے کے لیے میرٹھ کے کیلی گاؤں میں ایک بڑا جم غفیر موجود ہے۔ مہاپنچایت کچھ ہی دیر میں شروع ہونے جا رہی ہے۔

Published: 07 Mar 2021, 9:36 AM IST

پرینکا گاندھی کا شاندار استقبال

پرینکا گاندھی میرٹھ کسان پنچایت کے لیے روانہ، راستہ میں شاندار استقبال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج میرٹھ کے دورے پر ہیں، جہاں وہ کسان پنچایت سے خطاب کریں گی۔ اطلاعات کے مطابق پرینکا گاندھی میرٹھ کے لیے روانہ ہو چکی ہیں اور راستہ میں لوگوں کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا جا رہا ہے۔

Published: 07 Mar 2021, 9:36 AM IST

ہندوستان میں کورونا کے پھر 18 ہزار سے زیادہ کیسز، 100 اموات

ہندوستان میں ایک مرتبہ پھر 18 ہزار سے زیادہ کورونا کے کیسز رپورٹ ہویے ہیں اور اس کے مقابلہ شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد کم ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18711 کیسز درج کیے گیے جبکہ 100 افراد لقمہ اجل بن گیے۔ اسی اثنا میں 14392 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔

Published: 07 Mar 2021, 9:36 AM IST

دنیا میں ایک دن میں تین لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 116383381 ہوگئی۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس و ٹکنالوجی کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور علاقوں میں اس دوران پانچ ہزار سے زیادہ لوگوں کی کورونا سے موت ہوئی۔ دنیا میں اب تک 25 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہیں۔

دنیا میں امریکہ، ہندوستان، برازیل اور روس کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں اور ان سبھی ممالک میں وسیع پیمانے پر کورونا کا ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔

Published: 07 Mar 2021, 9:36 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Mar 2021, 9:36 AM IST