قومی خبریں

شمالی کشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

شمالی کشمیر میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی 

سری نگر: شمالی کشمیر میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

Published: undefined

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب 2 بجکر 32 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

Published: undefined

اس زلزلے کے جھٹکے وادی کے دیگر حصوں میں بھی محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے کہ جموں کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined