تصویر سوشل میڈیا
آسام کے ناگاؤں ضلع کے روپوہی ہاٹ میں جمعرات کو دھبری سے کانگریس کے لوک سبھا رکن رقیب الحسین اور ان کے سیکورٹی اہلکاروں (پی ایس او) پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ اس حملہ میں رکن پارلیمنٹ رقیب الحسن بال بال بچ گئے۔ حملہ آوروں نے رکن پارلیمنٹ کے ساتھ دھکا مکی کر انھیں گرا دیا اور پھر بیٹ سے ان پر حملہ کیا۔ اس دوران بیچ بچاؤ کرنے کی کوشش کر رہے سیکورٹی اہلکاروں پر بھی حملہ آوروں نے حملہ کیا اور ان کے اسلحے چھیننے کی کوشش کی۔ حملہ آور سیاہ کپڑے سے چہرہ چھپائے ہوئے تھے۔
Published: undefined
اس حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ کپڑے سے چہرہ چھپائے حملہ آور کس طرح رکن پارلیمنٹ پر حملہ کر رہے ہیں۔ پولیس نے رکن پارلیمنٹ پر حملے کی تصدیق کی ہے۔ ناگاؤں پولیس نے بتایا کہ کانگریس کارکنان کی ایک میٹنگ میں شامل ہونے گئے رکن پارلیمنٹ رقیب الحسین پر لوگوں کے ایک گروپ نے کرکٹ بیٹ سے حملہ کیا، جن کے چہرے سیاہ کپڑے سے چھپے ہوئے تھے۔ پی ایس او نے رکن پارلیمنٹ کو بچانے کی کوشش کی، لیکن ان پر بھی حملہ کیا گیا۔
Published: undefined
پولیس افسران نے بتایا کہ حملے کی خبر ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور رقیب الحسین کو اسپتال لے جایا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، لیکن پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ افسران نے بتایا کہ تفصیلی جانکاری کا انتظار ہے۔ حادثہ کی ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ حملہ آوروں سے بچنے کے لیے رکن پارلیمنٹ رقیب الحسین دوڑتے ہوئے ایک اسکوٹی کے پیچھے بیٹھ کر وہاں سے بھاگے اور اپنی جان بچائی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ رقیب الحسین نے گزشتہ سال دھبری لوک سبھا سیٹ سے ریکارڈ 10 لاکھ سے زائد ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی تھی۔ ان کے بیٹے نے سماگری اسمبلی حلقہ کے لیے ضمنی انتخاب لڑا تھا، جس کی نمائندگی رقیب الحسین نے 5 مرتبہ کی تھی۔ وہ بی جے پی امیدوار دیپو رنجن شرما سے ہار گئے تھے۔ گزشتہ سال نومبر میں ضمنی انتخاب کے دوران اس انتخابی حلقہ اور آس پاس کے علاقوں میں تشدد کے کئی واقعات دیکھے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined